مشہور خبریں

پی ایس آئے بننے پر دن بھر مبارکباد حاصل کرنے والا پولیس ملازم اگلے دن رشوت لیتے ہوئے گرفتار ، ایک ہی دن میں پرموشن حاصل کرنے والے 2 پولیس ملازمین پر اینٹی کرپشن بیورو کی کاروائی

 


اورنگ آباد /  دو دن پہلے، منگل کی رات، وزارت داخلہ نے ریاست میں 385 پولیس اہلکاروں کو ترقی دینے اور انہیں فوجدار (پی ایس آئے) کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا۔  دریں اثنا، چھترپتی سمبھاج نگر سٹی پولیس فورس کے کچھ ملازمین کے نام بھی اسی فہرست میں ہیں ۔  جس میں ستارہ پولس اسٹیشن کے پولس افسر مچھندر باپو راؤ سسانے (عمر 55 سال رہائشی گٹ نمبر 2، ہنومان نگر، دتاچوک، گارکھیڑا) بھی شامل ہے ۔   بدھ کو سارا دن گلدستہ قبول کرنے والے سسانے کو جمعرات کو ہتھکڑیاں لگ گئی ۔  اسے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی ٹیم نے 24,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔  اس معاملے میں سسانے کے خلاف ستارہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جس پولیس اسٹیشن میں بدھ کو سارا دن پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور سبھی نے مبارکباد دی اسی پولیس اسٹیشن میں جمعرات کو اسے گرفتار کیا گیا ہے ۔


 معلوم ہوکہ ستارہ پولیس اسٹیشن میں کام کرنے والے مچھندر سسانے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے درج کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔  اس جرم میں ملزم کی مدد کے لیے سسانے نے 25 ہزار روپے کی رشوت مانگی تھی۔  اس دوران سمجھوتہ کے بعد 24 ہزار روپے میں لین دین طے پایا۔  لیکن چونکہ شکایت کنندہ رشوت نہیں دینا چاہتا تھا، اس لیے اس نے براہ راست اے سی بی کے دفتر سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔  چنانچہ اے سی بی کی ٹیم نے رشوت کی مانگ کو یقینی بناتے ہوئے ایک جال بچھایا جس کے بعد میں مچندر سسانے کو ایس سی بی ٹیم نے سنتاجی پولیس چوکی کے قریب شکایت کنندہ سے رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔

اینٹی کرپشن یونٹ کی ایک  ہی دن میں دو کاروائی : 


 اس دوران ایک اور کارروائی میں ایک اور مجرم اے سی بی کے جال میں پھنس گیا ۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فوجدار چھترپتی سمبھاجی نگر کی سٹی پولیس فورس میں بھی کام کر رہا ہے۔  درخواست کے تصفیہ کے لیے 20 ہزار روپے رشوت طلب کرنے پر سڈکو پولیس اسٹیشن میں بطور کانسٹیبل کام کرنے والے نتن دشرتھ مورے (عمر 47 سال) کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔  نتن مورے نے شکایت کنندہ سے 20 ہزار روپے مانگے تھے تاکہ جائیداد کے بارے میں درج شکایت میں مقدمہ درج نہ کیا جائے اور اگر مقدمہ درج کیا جائے تو اسے ملزم نہ بنایا جائے۔  آخر کار 12 ہزار روپے میں سودا طے پایا گیا۔  لیکن چونکہ شکایت کنندہ رشوت نہیں دینا چاہتا تھا اس لیے اس نے اے سی بی میں شکایت درج کرائی۔  اسی مناسبت سے اے سی بی کی ٹیم نے جال بچھا کر  ملزم کو سڈکو پولس اسٹیشن کے پیچھے سائی رسونتی میں 12 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ مورے کو بھی چار ماہ قبل پی ایس آئے  بنایا گیا تھا ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.