مشہور خبریں

معذور افراد کے لیے ڈیوائس کی مدد سے امدادی تشخیصی کیمپ کا انعقاد : یوگیش پاٹل ، ٹانگوں سے معذور افراد ، پولیو کے شکار افراد کو کیلیپر یا بیساکھیں ، کہنی سے نیچے بازو نہ رکھنے والوں کو مصنوعی ہاتھ کی تقسیم


 ناسک/ضلع پریشد سماجی بہبود محکمہ، محکمہ صحت، ضلع جنرل اسپتال ناسک ، ضلع بحالی مرکز ناسک اور رتن ندھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کے اشتراک سے سادھن سہائے ندان کیمپ کا انعقاد ناسک ضلع میں 19 جون سے 21 جون 2023 تک کیا گیا ہے ۔ ضلع پریشد کے سماجی بہبود افسر یوگیش پاٹل نے اپیل کی ہے کہ معذور افراد اس کیمپ کے لیے اپنا نام درج کرائیں۔


 19 جون 2023 کو ضلع جنرل اسپتال  ناسک میں، 20 جون 2023 کو کلون کے جنرل اسپتال میں اور 21 جون 2023 کو مالیگاؤں سول اسپتال میں معذور افراد کے لیے ڈیوائس کی مدد سے تشخیصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔  کیمپ کے اوقات صبح 11.00 بجے سے شام 4.00 بجے تک ہیں۔ 


کیمپ میں جے پور کے فوٹ کمپنی کی جانب سے (مصنوعی اعضاء) ٹانگوں سے معذور افراد کو ، پولیو کے شکار افراد کو کیلیپر یا بیساکھییں اور کہنی سے نیچے بازو نہ رکھنے والوں کو مصنوعی ہاتھ تقسیم کیے جائیں گے۔


 یوگیش پاٹل نے یہ بھی مطلع کیا ہے کہ کیمپ میں رجسٹریشن کے لیے ضلع دیویانگ بحالی مرکز ناسک میں صبح 9.00 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان کویتا جونیجا سے 8767047438 نمبر پر رابطہ کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.