ناسک / ناسک جیل روڈ علاقہ میں درگا دیوی مندر کے سامنے ایک سوسائٹی میں رہائش ایک شخص کو نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا ۔ قتل کی واردات کو انجام دیکر حملہ آور فرار ہو گئے ہیں ، سی سی ٹی وی کی بنیاد پر تفتیش کی جاری ۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پروین مدھوکر دیویکر عمر 43 سال ساکن ہیتل ہاؤسنگ سوسائٹی، درگا دیوی مندر کے سامنے، جیل روڈ، ناسک روڈ ، گزشتہ کچھ دنوں سے گھر میں اکیلے رہے رہے تھے ۔ اس دوران آدھی رات کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کے ذریعے انہیں تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
چونکہ دیویکر گھر میں اکیلا رہتا تھا، جب اس کے والدین اس سے ملنے گھر آئے تو انہوں نے پروین دیویکر کو گھر کے فرش پر خون میں لت پت پایا گیا ۔ آس پاس کے افراد سے اس معاملے میں پوچھا گیا تو کوئی معلومات نہیں ملی ۔ اس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر قتل کی اس واردات کی تفتیش شروع کردی ہے ، ایسے میں پروین دیویکر کا قتل کس نے کیا۔۔۔۔؟ کس بات کو لیکر یہ قتل کی واردات پیش آئی ہے اسکا خلاصہ کر پانا ابھی مشکل ہے ۔
اپنگر پولیس کو واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آف پولیس چندرکانت کھانڈوی، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس امباداس بھوسارے، سینئر پولیس انسپکٹر اشوک شرمالے اور دیگر افسران نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی معلومات حاصل کی ۔ اس معاملے میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

.jpeg)
