ناسک / دیولالی کیمپ علاقے میں میاں بیوی کا ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ۔ علاقے میں میں مچی کھلبلی ۔ ناسک روڈ ریلوے پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا اندراج ۔
ذرائع سے ملی تفصیلات میں پولس کے مطابق اگتپوری تعلقہ کے بھرویر کے رہنے والے نورتی کسن کھاتلے (49سال) اور اس کی بیوی منجولا نورتی کھاتلے (40سال) 28 مئی بروز اتوار کو دوپہر دیولالی کیمپ ریلوے اسٹیشن علاقے میں آئے تھے ۔
اس کے بعد اس جوڑے نے ریلوے لائن پول نمبر 180/01 اور پول نمبر 180/03 کے درمیان دوپہر تقریباً 2.30 بجے گودن ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان دونوں نے گھریلو وجوہات کی بنا پر خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا ہے۔
دریں اثنا، ناسک روڈ ریلوے پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے ، اس معاملے کی مزید تحقیقات پولس انسپکٹر مہیش کلکرنی کی رہنمائی میں سب انسپکٹر پردیپ بھالے راؤ اور شیلیش پاٹل کررہے ہیں ۔


