مالیگاؤں / گزشتہ روز سے مالیگاؤں سمیت ضلع بھر میں کڑک دھوپ اور شدید گرمی سے عوامی زندگی متاثر ہے ، صبح سے لیکر شام 6 بجے تک دھوپ اور مسلسل گرمی نے عوام کا حال بے حال کر دیا ہے ، شدید دھوپ کی شدت سے عوام کے ساتھ پرندے اور جانور بھی متاثر ہوئے ہیں ، ایسے میں شہر کا کاروبار بھی دوپہر کے وقت بری طرح متاثر ہوا ہے ، شدید گرمی کے چلتے گھروں میں لگے کولر بھی راحت پہونچانے سے معزور نظر آرہے ہیں ۔
آج مالیگاؤں شہر کا درجہ حرارت 43.8 ڈگری درج کیا گیا ہے ۔ عوام شدید دھوپ اور گرمی سے بچاؤ کیلئے سوتی کپڑوں کا استعمال کریں ، بلا ضرورت دوپہر کے وقت گھروں سے نہ نکلے ، اس جھلسا دینے والی گرمی سے چھوٹے بچوں کو محفوظ رکھنے ۔ وہیں صحت کے متعلق میونسپل ہیلتھ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایتوں پر عمل کریں ۔

_1_3.jpeg)

