مالیگاؤں / ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مالیگاؤں انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں تیگبیر سنگھ سندھو ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں سٹی سب ڈویژن اور ان کے اسپیشل اسکواڈ کے سب انسپکٹر پراجی واگھموڈے، پولیس کانسٹیبل دنیش شیراوتے اور پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر ایس بی پاٹل، پولیس حولدار شندے ، سچن دھارنکر، ابالے ، پولیس نائک سانگلے ، کانسٹبل چوہان ، کھیرنار کی چھاپہ مار کارروائی ۔
شہر Dysp تیگبیر سنگھ سندھو کو جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق 25 مئی 2023 کو ساڑھے 7 بجے کے درمیان مالیگاؤں شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو خفیہ اطلاع ملی کہ درے گاؤں شیوار ہوٹل شاہی گولڈن کے پاس جنید ڈونگیا و اسکا دوست آفتاب قریشی عرف راجہ چور نشہ آور منشیات ایم ڈی ڈرگس اور کتا گولی فروخت کررہے ہیں ۔
خفیہ خبر ملتے ہی پولیس عملے نے تمام قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے موصول ہونے والی اطلاع پر موقع واردات پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 1) جنید محمد چاؤس ، رہائشی نہال نگر، مالیگاؤں کو گرفتار کیا ، وہیں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نمبر 2) آفتاب قریشی عرف راجہ چور پورا نام پتہ نہیں (مفرور) فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ حراست میں لیے گئے شخص جنید ڈونگیا کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے 21,814 روپے مالیت کی الپروزولم گولیوں کی کل 77 گولیاں (کتا گولی ) اور سفید رنگ کے دانے دار میفیڈرین (ایم ڈی) کی 8.65 گرام وزنی نشہ آور دوا برآمد ہوئی ،
اس ضمن میں پوار واڑی پولیس نے سی سی ٹی این ایس گناہ رجسٹر نمبر 111/2023 نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس ایکٹ (NDPS ایکٹ) 1985 کی دفعہ 328، 276، 34 اور سیکشن 22 کے ساتھ ساتھ 1985 کی دفعہ 8(c)، 22(b) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ دیگر تحقیقات پوارواڑی پولیس کررہی ہے ۔


