مالیگاؤں / ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی، ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر وشال شیرساگر (مہاراشٹر پولیس اکیڈمی ناسک ) کی رہنمائی میں سب انسپکٹر پراجی واگھموڈے ، کانسٹیبل دنیش شیراوتے، سچن بیداڑے، پرشانت باگل کے ساتھ ساتھ رمضانپورہ پولیس اسٹیشن انچارج آشیش روہی، حولدار ہیالج ، سوم ونشی، ڈرگ انسپکٹر شری پرشانت برہمنکر کی چھاپہ مار کارروائی ۔
23 مئی 2003 کو 4 بجکر 50 منٹ پر مالیگاؤں سٹی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تیگبیر سنگھ سندھو کو خفیہ اطلاع ملی کہ رمضانپورہ پولیس اسٹیشن کی حدود رضیہ آباد میں 2 افراد نشہ آور ادویات اور کتا گولی فروخت کرنے کی نیت سے آرہے ہیں۔
خبر ملتے ہی پولیس کے خصوصی دستے نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم نمبر 1) شعیب ریاض شاہ، عمر 21 سال، رہائشی گوتم نگر وٹھل ممبر کی گلی گھانے رمضانپورہ مالیگاؤں ، 2) شاکر سلیم شیخ ، عمر 19 سال ساکن نئی تہذیب اسکول کے پاس ، چندنپوری گیٹ گٹ نمبر 4 مالیگاؤں کو حراست میں لیکر تلاشی لی تب انکے قبضے سے 1 ہزار 105 روپے مالیت کی NITROSUN 10 گولیوں کی 17 اسٹریپ ملی جس میں ہر پتے میں 10 گولیاں موجود ہیں ایسے کل 170 گولیاں ( کتا گولی ) شامل ہیں ،
اس ضمن میں رمضانپورہ پولیس نے سی سی ٹی این ایس گناہ رجسٹر نمبر 85/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی قلم 22 کے تحت سیکشن 328، 276، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ دیگر تحقیقات رمضانپورہ پولیس کررہی ہے ۔

.jpeg)
