مشہور خبریں

کنویں میں گر کر 40 سالہ اختر حسین نامی نوجوان کی موت

 


مالیگاؤں / کل بروز بدھ مالیگاؤں شہر سے 20 سے 25 کلو میٹر کی دوری پر واقع روجانے گاؤں میں واقع گرنا ڈیم کے پاس واقع کنویں سے نوجوان کی لاش ملی ۔


ملی تفصیلات کے مطابق  فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک نے بتایا کہ مالیگاؤں سے 20 یا 25 کلو میٹر کی دوری پر واقع روجانے گاؤں میں واقع گرنا ڈیم پر شہیر سے بڑی تعداد میں مچھلی کا شکار کرنے والے افراد شکار کے لئے جاتے ہیں ، اسی طرح ایک مچھلی شکاری اختر حسین حیدر حسین عرف ببلو مقادم عمر 40 سال ساکن سروے نمبر 130 گھر نمبر 548 نئی بستی مولانا عبدالستار اعظمی نگر مالیگاؤں بدھ کے روز حسب معمول افضل چاچا نامی شخص کے ساتھ 3 بجے کے درمیان گیا ،



جہاں شکار نہ لگنے پر اس نے افضل چاچا سے کہا کہ یہاں مچھلی نہیں لگ رہی ہے میں آگے دیکھتا ہوں ، اس کے بعد افضل چاچا اور دیگر شکاری وہاں سے واپس آگئے ، رات 9 بجے تک ببلو مقادم کے گھر واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے افضل چاچا سے معلومات لی تب انہوں نے اسطرح کی تفصیل بتائی جس کے بعد اہل خانہ و مچھلی کا شکار کرنے والے افراد نے گرنا ڈیم و اطراف میں ببلو مقادم کی تلاش شروع کی ، اس دوران موقع پر موجود افراد کو ایک کنویں میں لاش نظر آئی ، تب رات ایک بجے کے دوران علاقے کے کارپوریٹر فاروق انصاری نے شکیل تیراک سے رابطہ کر حادثے کی اطلاع دی ، اطلاع ملتے ہی شکیل تیراک نے موقع پر پہونچ کر رات 2 بجے ببلو مقادم کی لاش کو کنویں سے باہر نکالا ، مچھلی کا شکار کرنے گئے ببلو مقادم کنویں تک کیسے گئے ۔۔۔؟ انکی موت کنویں میں گرنے سے ہوئی یا کوئی اور وجہ ہے ۔۔؟ اسکا خلاصہ تو پولیس تحقیق کے بعد ہی ہوگا ، تادم تحریر پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.