مشہور خبریں

چھٹی پر گاؤں آئے فوجی جوان کی سڑک حادثے میں موت ، ناسک گرامین کے اس بہادر بیٹے کو دلی خراج تحسین : وزیر چھگن بھجبل

 


ناسک / نپھاڑ تعلقہ کے کھڑک مالیگاؤں کے ہندوستانی فوج کے جوان یوگیش سکدیو شندے کا جمعہ (15 ستمبر) کی شام حادثاتی طور پر موت واقع ہوگئی ۔

 جوان یوگیش شندے اپنے گاؤں چھٹی پر آئے تھے ۔ انتہائی نامساعد حالات میں جوان یوگیش شندے نے ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی اور اپنے خاندان کے ساتھ ملک کی خدمت کی۔  تاہم کل ایک ناگہانی حادثے میں ان کی بدقسمتی سے ہوئی موت سے شندے خاندان اور گاؤں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

 اس بارے میں مزید معلومات یہ ہیں کہ جوان یوگیش شندے پولا تہوار کی چھٹی پر آئے تھے۔  اس بار اپنے خاندان کے ساتھ پولا تہوار منانے کے دوسرے دن یعنی جمعہ (15 ستمبر ) کو وہ کسی کام سے موٹرسائیکل پر ونسگاؤں روڈ سے جا رہے تھے کہ ایک پک اپ کار اور ان کی موٹر سائیکل میں زبردست ٹکر ہو گئی۔  اس حادثے میں یوگیش شندے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔



 دریں اثنا، حادثے کے بعد، اس کی لاش کو مزید جانچ کے لیے دیولالی کیمپ کے آرمی سینٹر بھیج دیا گیا تھا۔  دیگر ضروری کاروائی کے بعد آج سنیچر (16 ستمبر ) کو کھڑک  مالیگاؤں میں جوان یوگیش شندے کا تقریباً چار بجے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی ،  یوگیش شندے کے پسماندگان میں والدین، بیوی، بیٹا، بھائی، بھابھی وغیرہ شامل ہیں ۔


 فوڈ اینڈ سول سپلائیز وزیر چھگن بھجبل کی طرف سے خراج تحسین

 بھارتی فوج میں خدمات انجام دے رہے ناسک ضلع کے کھڑک مالیگاؤں (تعلقہ نپھاڈ) کے بیٹے یوگیش سکھ دیو شندے کی حادثاتی موت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔  ہندوستان کے اس بہادر بیٹے کو دلی خراج عقیدت! موت نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گاؤں میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔  میں شندے خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔   انہیں اس تکلیف سے راحت کی توفیق ملے اور  صبر جمیل عطا ہو یہ دعا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.