مالیگاؤں / ناسک ضلع سمیت مہاراشٹر بھر میں نشیلی اشیاء سمیت دیگر جرائم پر پولیس کی مسلسل کاروائی جاری ہے ۔
آج 17 ستمبر 2023 بروز اتوار کی صبح آئی جی شیکھر پاٹل کے خصوصی اسکواڈ میں شامل پی آئے دولت راؤ جادھو و انکی ٹیم نے ملی خفیہ خبر کی بنیاد کسمبا روڈ رمضانپورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گجرات کے حواڈانگ سے مالیگاؤں گٹکا بھر کر آئی
پک اپ گاڑی سے 5 لاکھ 88 ہزار 120 روپے کا گٹکا اور پک اپ گاڑی سمیت 10 لاکھ 90 ہزار 9 سو روپے کا مال ضبط کرتے ہوئے (1) شیخ مقید شیخ مشتاق ، (2) ڈرائیور شیخ یاسین شیخ اسماعیل کو گرفتار کیا ہے ، اس معاملے میں رمضانپورہ پولیس نے گٹکا مالک یاسین نامی شخص ساکن نور باغ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ دیگر تحقیقات رمضانپورہ پولیس کررہی ہے ۔


