مالیگاؤں : 18 ستمبر کی صبح چاندوڑ کے قریب ایک تیز رفارت کار اور کنٹینر کے درمیان تصادم کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ یہ خوفناک حادثہ ممبئی آگرہ ہائی وے پر سامنے پیش آیا۔اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے میں مرنے والوں کو آج صبح ناسک سے پنچ نامہ کیا جارہا ہے، تفصیلات کے مطابق چاندوڑ کے قریب ممبئی آگرہ ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں مرنے والے سبھی دھولیہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔
حادثے کے دوران کار میں دھولیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارپوریٹر کرن ہری چندر اہیراؤ اور ان کے ساتھ کرشن کانت چندھا مالی ساکن رام مندر کے پاس موگہن تعلقہ دھولیہ ، انیل وشنو پاٹل ساکن آؤدھان تعلقہ دھولیہ ، پروین مدھوکر پوار ساکن آؤدھان تعلقہ دھولیہ موجود تھے جنکی حادثہ میں موت واقع ہوگئی ہے ۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس اور سوما ٹول ویز کمپنی کی ایکسیڈنٹ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ یہاں آباد کاری کا کام شروع ہو چکا ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر کچھ دیر تک ٹریفک جام رہا۔


