نئی دہلی : پریس ریلیز / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر گلریز احمد اور رجسٹرار محمد عمران نے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے عمل کے لئے جلد ایکزیکٹیو کونسل کی میٹنگ منعقد کر نے کا لیا فیصلہ۔علیگ برادری کا اظہار اطمینان، ایکشن کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر اعظم بیگ نے اس قدم کا کیاخیرمقدم اور اس عمل کو بتایا خوش آئند،
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کا عمل اب شروع ہو گیا ہے۔ دراصل طلباء اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج،15،اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر دہلی کے جنتر منتر پر منعقد کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں صدر جمہوریہ ہند کو دیے گئے یونیورسٹی کے معاملات پر مشتمل میمورنڈم اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے مرکزی وزیر تعلیم کو بھیجے گئے مکتوب اور وزارت تعلیم کی مداخلت کے بعد خاموش پڑی مسلم یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جلد ہی ایگزیکٹیو کونسل سے 05، ناموں کو فائنل کر کے یونیورسٹی کورٹ کو بھیجے جائیں گے تاکہ نئے وائس چانسلر کی تقرری کے لئے یونیورسٹی کورٹ سے تین ناموں کے پینل کو صدر جمہوریہ ہند کے پاس بھیجا جا سکے
ادھر اس خبر کے سامنے آنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹراعظم بیگ اور اسٹاف ایسوسیشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبید صدیقی اور کوارڈینیٹر ابرار احمد چیکو نے موجودہ کار گزار وائس چانسلر کے اس قدم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ایکزیکٹیو کونسل سے 5،ناموں کے پینل کے بعد جو 3،نام یونیورسٹی کورٹ سے فائنل ہو کر وزیٹر کی حیثیت سے صدر جمہوریہ ہند کو بھیجے جائیں گے اس کی میٹنگ بھی 06، نومبر کو منعقد کی جا رہی ہے جو ایک مثبت قدم ہے۔
ڈاکٹر اعظم بیگ نے یونیورسٹی کے طلبا ء عزیز، اساتذہ کرام کی تنظیم، اسٹاف ایسوسییشن، دلی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اور تمام طلبہ یونین کے سابق عہدے داران اور یونیورسٹی کے بہی خواہا ن کو ان کی جانب سے اس سلسلے میں کی گئیکوششوں پر شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دھانی کرائی ہے کہ ہم سب مل کر کسی بھی قیمت پر یونیورسٹی کے وسیع تر مفاد میں کام کرتے رہیں گے اور حکومت ہند سے درخواست کریں گے کہ وہ اس بین لاقوامی ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے اقلیتی کردار کے ساتھ کسی بھی طرح کا کھلواڑ نہیں کرینگے
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران ڈاکٹر اعظم بیگ ،ابرار احمد چیکو اور عبید صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 15 اکتوبر 2023 کو تمام بہی خواہا ن مسلم یونیورسٹی کے جنتر منتر پر علامتی مظاہرے کے ذریعے احتجاج درج کرا دینے کے بعد اور سرکار کے اعلیٰ ذمہ داروں تک اپنی آواز پہنچا دینے کے بعد یہ امید ہونے لگی تھی کہ اب جلدی ہی مستقل وائس چانسز کی تقرری کا عمل شروع کیا جا سکے گا، اور یونیورسٹی کو جلد ہی کوئی بہتر مستقل وائس چانسلر فراہم کرنے کی سمت میں ہر طرح کا تعاون دیا جائیگا
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تینوں عہدے داران نے یونیورسٹی کے طلباء سے درخواست کی ہے کہ وہ اب باب سر سید پر منعقد اپنے دھرنے کو ملتوی کر دیں نئے وائس چانسلر کے انے کے بعد طلباء اور ایکشن کمیٹی کے مطالبہ کےمطابق فوری طور پر یونین کے الیکشن کرانے کا عمل شروع کیا جا سکے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا عمل طلباء کی پیہم کوششوں کا ہی نتیجہ ہے جس سے اپنے آپ میں بہت سارے معاملات معمولات پر
آ سکینگے ،ڈاکٹر اعظم بیگ کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ۔