مالیگاؤں / مدرسہ ریاض الجنہ محوی نگر شہر مالیگاؤں کا ایک مشہور ومعروف دینی وعلمی ادارہ ہے جو الحمدللہ گذشتہ 8 سالوں سے امت مسلمہ کے نونہالوں کو قرآن کریم کی معیاری اور اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق حسنہ اور بنیادی دینی عقائد سے مزین کررہا ہے مدرسہ ھذا میں فی الحال 2400 طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں ، جگہ کی تنگی کے باعث طلباء کے لیے سروے نمبر 3/ 171پلاٹ نمبر 36 فردوس گنج حضرت علی رضی اللہ عنہ چوک میں 1680 اسکوائر فٹ زمین خریدی گئی ہے جسکی کل قیمت 3250000 (بتیس لاکھ پچاس ہزار روپے) ہے جس کی کل رقم الحمد للہ اداکردی گئی ہے جس میں سے 600000 (چھ لاکھ روپیہ) کا قرض ہے جو ادا کرنا باقی ہے اسی طرح مدرسہ ریاض الجنہ للبنات (لڑکیوں کا مدرسہ) کا تعمیری قرض 320000(تین لاکھ بیس ہزار روپیہ) ہے اس طرح کل قرض 920000( نولاکھ بیس ہزار روپیہ) ادا کرنا باقی ہے ، اسی مناسبت سے مورخہ 26 اکتوبر 2023ء بمطابق 10 ربیع الآخر 1445ھ بروز جمعرات کو قریش جماعت خانہ عبداللہ نگر میں مدرسہ
ریاض الجنہ محوی نگر کا طعام تعاون کا پروگرام رکھاگیاہے ، اس مراسلہ کے ذریعہ تمام ہی مخیرین معاونین گروپ جنہوں نے ٹکٹ لیا ہے اگر اب تک وصولی جمع نہیں کی ہے تو وہ جلد از جلد وصولی جمع کرنے کی فکر کریں تاکہ کام میں سہولت ہو مزید یہ کہ وقت پر پہونچ کر اپنا پارسل حاصل کرلے نیز جو لوگ ٹکٹ لیکر یا اور کسی طرح سے تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ نیچے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، اللہ تعالیٰ تمام ہی معاونین ومخیرین کو بہترین بدلہ عطا فرمائے جان مال دین وایمان میں خوب خوب برکت عطا فرمائے ، رابطے کیلئے ، بانی وناظم حافظ جمیل احمد اشاعتی رابطہ 09372660777 ، شہاب جلیس 9226757535 ، زبیر بھائی 8087126896 ، حاجی امیرحسن قریشی ، 8830238187 ،حافظ شفیق احمد(سٹی چوائس 8208033262 ، پترکارجمال شیخ 902184672