مشہور خبریں

ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا 21 سالہ نوجوان گرفتار

ناسک : ڈنڈوری  / ونی پولیس نے ڈھائی سال کی ایک  بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور متاثرہ بچی کی ماں کی شکایت پر ونی پولیس نے پوکسو کے تحت عصمت دری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔  اس واقعے کو لے کر علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور علاقے میں ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

 اس سلسلے میں ونی پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات (13 جون ) کی  شام تقریباً چار بجے  ڈنڈوری ضلع ناسک کی رہنے والی ڈھائی سالہ بچی شام 5.30 بجے کے قریب اپنے گھر کے سامنے صحن میں کھیل رہی تھی، تبھی متاثرہ لڑکی کا کزن رتن بھاسکر گانگورڈے عمر 21 سال ساکن چاروسے ڈنڈوری اسے گھر کے سامنے سے لے گیا ۔  کافی دیر تک بچی نظر نہ آنے کی وجہ سے اس کے گھر کے لوگوں نے اسے آس پاس کے علاقے میں تلاش کیا اور رات 8 بجے کے قریب مذکورہ بچی کو گھر سے کچھ فاصلے پر واقع گنے کے کھیت میں مشتبہ ملزم لڑکی کے ساتھ دکھائی دیا ۔ 
 اس دوران متاثرہ لڑکی کی ماں کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ونی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 183/2024 سیکشن 376 (2) ایف، 376 اے بی و انڈین پینل کوڈ 4,6 پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا  ہے ، اس معاملے کی دیگر تحقیقات  اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنیل پاٹل کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.