مشہور خبریں

سابق مئیر و اسرائیل اسو فائرنگ معاملہ : ملزم منصور شیخ بشیر کو ملی عدالتی تحویل ، سینٹرل جیل روانہ

مالیگاؤں : 13 جون / فائرنگ معاملہ کے ملزم منصور شیخ بشیر 21 سال ساکن عائشہ نگر کو گزشتہ روز سٹی پولس نے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا ۔اس ضمن میں عدالت نے منصور شیخ بشیر کو پہلے چار دنوں کی پولس تحویل دی اس کے بعد دو روز اور پھر ملزم منصور شیخ بشیر کو عدالتی تحویل میں رکھے جانے کا حکم معزز جج چمنکر نے سنایا تھا ۔اس کے فوری بعد منصور شیخ بشیر کو جنوری میں ہوئے اسرائیل اسو فائرنگ معاملہ میں ملزم کے طور پر سٹی پولس اسٹیشن نے اپنے تابع میں لیا ۔


اس سلسلے میں پولس نے ملزم سے مزید تفتیش کیلئے پولس تحویل طلب کی اور بالآخر منصور کو اسرائیل اسو معاملہ میں بھی چار دنوں کی پولس تحویل دی گئی بعد میں پولس تحویل میں اضافہ کیا گیا ۔اس طرح کی تفصیلی معلومات آج ملزم کے دفاعی وکیل عارف شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ منصور شیخ بشیر عبد المالک فائرنگ معاملہ میں ملزم بنایا گیا اور اسے پولس تحویل کے بعد عدالتی تحویل دی گئی لیکن اسرائیل اسو معاملہ میں بھی منصور کو ملزم بنایا گیا ۔جس میں پولس تحویل کے بعد آج 13 جون کو معزز جج شری رام کی عدالت میں شام چار بجے پیش کیا گیا جہاں جج نے منصور شیخ بشیر کو عدالتی تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ۔


جمعرات کی شام چھ بجے منصور شیخ بشیر کو مالیگاؤں سب جیل سے ناسک سینٹرل جیل روانہ کیا گیا ۔اس ضمن میں دفاعی وکیل عارف شیخ نے بتایا کہ اسرائیل اسو فائرنگ معاملہ کے ملزمین الگ ہیں اور عبد المالک فائرنگ معاملہ کے ملزمین الگ الگ ہیں ۔بعض ملزمین دونوں مقدمہ میں درج کئے گئے ہیں ۔ان سبھی کی پولس تحویل ختم ہوگئی ہے اور انہیں معزز جج نے عدالتی تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے ۔منصور کے علاوہ بقیہ تمام ملزمین ناسک سینٹرل جیل پہنچ چکے ہیں آج منصور بھی پولس کی نگرانی میں عدالتی تحویل کیلئے ناسک سینٹرل جیل روانہ ہوگیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.