مشہور خبریں

مسلمانوں کا دوسرا سب سے بڑا تہوار عیدالاضحیٰ سر پر ، انتظامیہ تعاون کریں ،پولس مِتر خبری اتنے ہی وفادار ہیں تو نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت ، ہتھیاروں کے کاروبار اور غنڈہ گردی کے خلاف آگے آئیں ، ہم شہر سے برائی کو ختم کرنے میں آپ کا تعاون کرینگے : مفتی اسمٰعیل قاسمی

مالیگاؤں / بروز سنیچر 15 جون کو دوپہر چار بجے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا کو بیان دیا کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دوسرا تہوار عیدالاضحیٰ سر پر ہے اس تہوار پر مسلمان دو قسم کی عبادتیں کرتے ہیں اوّل عیدگاہ پر نماز عیدالاضحیٰ ادا کرتے ہیں دوّم تین دن قربانی دیں کرکے ہم اپنے ربّ کو راضی و خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس قربانی کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے مذہب کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اس قربانی کے تعلق سے ہم ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے ہم ملک کے قانون آئین کی پاسداری بھی کرتے ہیں برادران وطن کو ہندو بھائیوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو ہم قانون کے خلاف گاۓ وغیرہ کی قربانی کرنے سے پرہیز کرتے ہیں، اس موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں میں دیکھا جائے تو کہیں پر گئو ونش کی پابندی عائد ہے اور کہیں پر منع نہیں ہے چند سالوں پہلے تک ہمارے مہاراشٹر میں گاۓ پر پابندی تھی مگر گئو ونش گاۓ کی نسل پر کوئی منائی نہیں تھی، جسکی وجہ سے رنگین جانور بچھڑے وغیرہ کی قربانی ہوتی تھی، اس قانون کے بن جانے کے بعد بہت بڑا طبقہ اس قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور پڑیا پڑوا بھینس بھینسا کی قربانی کرتا ہے ہم قانون کی پاسداری کی کوشش کرتے ہیں اسکی خلاف ورزی نہ ہو، اور یہ تہوار سال بھر میں تین دن کیلئے ہوتا ہے مستقل سال بھر کیلئے نظام نہیں ہے مَیں ایک بات صاف طور پر اس قربانی کے موقع پر پولس مِتر لوگ یعنی عرف عام میں خبری کہا جاتا ہے یہ لوگ بہت زیادہ سرگرم ہوجاتے ہیں ایک ایک جانور کی لوکیشن لے کرکے پولس ڈپارٹمنٹ، بجرنگ دل، گئو رکھشک سمیتی کو بھیج کرکے قوم و ملت کا نقصان کرتے ہیں اسی کے ساتھ میں ایک مذہبی فریضہ کی ادائیگی میں تکلیف دیتے ہیں، ایسے پولس مِتر خبری لوگوں سے مَیں یہ کہنا چاہوں گا کہ پولس ڈپارٹمنٹ لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے اور قانون کی بالادستی کیلئے اپنا فرض ذمہ داری پوری کرتی ہیں، خبری لوگ ملک اور سماج کے تئیں اتنے ہی وفادار ہیں اور اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہیں تو سماج میں جو دو نمبر کے دھندے ہیں جوا سٹہ، گانجا، ایم ڈی پاؤڈر، بڑے پیمانے پر ہتھیار دیگر گناہوں میں مبتلا ہیں وغیرہ ایسے لوگوں کی ڈپارٹمنٹ کو خبر دینی چاہیے، اور ملک میں ہمارے مہاراشٹر میں اپنے مالیگاؤں میں جو اسطرح کا غیر قانونی دھندے ہوتے ہیں نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت ہوتی ہے دیسی پستول کٹہ وغیرہ کا کاروبار ہوتا ہے اس موقع پر یہ پولس مِتر خبری لوگ کہاں چلے جاتے ہیں؟ اگر انکو اس تعلق سے کسی قسم کا کوئی اندیشہ ہے کہ ہم اگر خبر دیں گے تو خبر دینے کی وجہ سے ہم پر کوئی آنچ آسکتی ہے وہ ہم سے رابطہ قائم کریں، ہم سماج کو ان گناہوں سے پاک کرنے کے لیے ڈپارٹمنٹ سے رابطہ قائم کریں گے اور ہم نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت، غیر قانونی طور پر ہتھیاروں کی مدد سے غنڈہ گردی کرنے والے لوگوں کی آپ ہمیں جانکاری دو، ہم پولس انتظامیہ کو اسکی اطلاع دے کرکے اس پر بندش روک لانے کیلئے کوشش کریں گے، ہم سماج کو گناہوں سے، گناہگاروں سے پاک و صاف کرنے میں آپکا پورا تعاون کریں گے، اور پولس انتظامیہ کو مَیں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ہمارا مذہبی فریضہ ہے ہم کسی کو اذیت و تکلیف نہیں دینا چاہتے ہیں اس سلسلے کے اندر پولس ہمارا تعاون کریں اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہم جو قربانی کرتے ہیں ہمیں کسی طرح کی کوئی تکلیف نہ ہو.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.