مالیگاؤں / بارش کے ایام کے پیش نظر مالیگاؤں کارپوریشن نے شہر بھر کے اہم راستوں اور گٹروں و نالوں پر آباد ناجائز تجاوزات کو نکالنے کی مہم شروع کردی ہے ۔اس ضمن میں آج کارپوریشن کمشنر نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن حدود میں سڑکوں اور گٹروں و نالوں پر اتی کرمن کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔انکے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا اور انکا سامان بھی ضبط کیا جائے گا ۔لہٰذا عوام اتی کرمن کرنے سے گریز کریں اور راستوں کو وسیع رکھنے میں تعاون کا مظاہر کریں ۔
بارش کے موسم کے پیش نظر کارپوریشن نے آج کئی شاہراؤں پر آباد ناجائز تجاؤزات کو صاف کیا ہے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو کے حکم کے مطابق مورخہ 12 جون بدھ کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ کمیٹی آفس نمبر-03 کے دائرہ اختیار میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مجسمہ سے J.A.T. ہائی اسکول، نیو بس اسٹیشن، آگرہ روڈ ،پوار واڑی نالہ اور مین روڈ پر بنے پترے کے شیڈز، ڈیجیٹل بورڈ، لوہے کی جالی وغیرہ 70 سے 80 تجاوزات کو محکمہ انکروچمینٹ دستے نے ہٹا دیا ہے ۔ کچھ تجاوزات ہولڈرز کا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
مذکورہ کارروائی کمشنر برائے تجاوزات شام برکول کی رہنمائی میں وارڈ آفیسر محمد عرفان محمد اشرف اور تجاوزات کے سپرنٹنڈنٹ بھرت ساوکر کی نگرانی میں کی گئی۔اس موقع پر انکروچمنٹ اسکواڈ ہیڈ، سنتوش گائیکواڑ، سینئر کلرک، دنیش مورے، کلرک، راجیش دیورے، دتاترے کاتھے پوری، بٹ سپروائزر سنجے جگتاپ، کنال کھیرنار، رفیق شاہ، شیواجی راٹھور، موہنیش پردیشی، واحد شیخ، وشال ، بوڑھے، پروین نکم اور انکروچمنٹ گشتی ضبط دستہ کی گاڑیاں اور اہلکار نیز جے سی بی گاڑیاں موجود تھیں۔
مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو نے تجاوزات کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ میونسپل حدود میں سڑک پر دوبارہ تجاوزات کرتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو نے اسطرح کی تحریری پریس ریلیز جاری کی ہے۔