مالیگاؤں : 11 جون / مسلمان اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں، اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں، اپنے اخلاق سے دوسری قوموں کو متاثر کریں اور انہیں اسلام کی دعوت کا پیغام دیں ۔مسلمان علم کی دولت حاصل کریں، تعلیم سے دونوں جہاں میں عزت و سرخروئی ہے ۔مسلمان تعلیم حاصل کریں، اچھے روزگار فراہم کریں، خدمت کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں، لوگوں کی مدد کریں، سخاوت کا مظاہرہ کریں ۔ہم دینے والے بنیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار ممبئی سے تشریف لائے آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے صدر اقبال میمن آفیسر نے کیا۔ موصوف سمست میمن جماعت مالیگاؤں کی جانب سے شریف میمن کی سرپرستی اور رضوان میمن کی کنوینر شپ میں اردو گھر میں دسویں، بارہویں اور نیٹ ٹاپرس 2024 کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے کہا کہ آج مالیگاؤں شہر کی میمن جماعت اچھے کاموں کا بیڑہ لئے سماجی خدمات کو انجام دے رہی ہیں ۔میمن برادری کے دسویں بارہویں اور نیٹ ٹاپرس کے اعزاز میں اتنا شاندار پروگرام رکھنا قابل تعریف ہے۔طلباء ہماری قوم کے مستقبل ہیں۔ ہم انہیں آگے لائیں انکی حوصلہ افزائی کریں۔ اقبال میمن آفیسر نے کہا کہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ہم سماج کو دینے والا بنائیں ۔سخاوت کا مظاہرہ کریں۔انسان ایک دوسرے کی مدد کیلئے آیا ہے ۔جانوروں کی طرح زندگی گزارنا فضول ہے ۔ایسی زندگی گزارو کے لاکھوں لوگوں میں آپ ایک مثال بن جائیں ۔انہوں نے کہا کہ میمن برادری دینے والی ہے ۔سیکڑوں کروڑ روپے زکوۃ نکال کر میمن برادری ملک بھر کے غریبوں اور مدارس میں تقسیم کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے لئے ہم نے جلگاؤں میں ایک اسکول تعمیر کی ہے کہ آج ریاست کی اول اسکول جانے سرٹیفکیٹ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو سے ہم نے ملاقات کی اور زمین کے حصول کا مطالبہ کیا ۔ہمیں زمین ملتی ہے تو ہم مالیگاؤں شہر میں بہترین کالج تعمیر کرینگے ۔
اقبال میمن آفیسر نے سلسلہ کلام کاری رکھتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تربیت پر توجہ دیں ۔انہیں اچھے اخلاق سکھائیں ۔اپنے بچوں اور شوہر کیلئے دو رکعت نفل نماز پڑھیں، دعا کریں، اچھی روزی کیلئے، اچھی تعلیم کیلئے، اچھے اخلاق کیلئے ،تب کہیں ہم ایک اچھا معاشرہ تشکیل دے پائیں گے ۔انہوں نے مالیگاؤں سمست میمن جماعت کی جانب سے اردو گھر میں منعقدہ دسویں بارہویں اور نیٹ ٹاپرس کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر کامیاب طلباء میں سرٹیفکیٹ، ٹرافی اور سلور میڈل مہمانوں کے دست مبارک سے انعامات میں دیئے گئے ۔اس سے قبل اقبال آفیسر و دیگر ذمہ داران نے آصف شیخ رشید سے ملاقات کی اور انکے ہمراہ زمین کا جائزہ لیا اور کالج کی تعمیر کے سلسلے میں پیش رفت شروع کردی ۔
اس موقع پر آل انڈیا یوتھ ونگ کے چیئرمین عمران فروٹ والا کی جانب سے پورے ملک میں یوتھ ونگ کی بہتر کارکردگی پر یوتھ ونگ کے صدر کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے ۔اسی ضمن یوتھ ونگ کی جانب سے دوسری ٹرافی آل انڈیا یوتھ ونگ مالیگاؤں کے کوآرڈینٹر رضوان بھائی میمن کو بہترین کارکردگی پر ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تفویض کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ اردو گھر میں میمن برادری کی مشہور و معروف شخصیات کے علاوہ ممبئی سے تشریف لائے عمران فروٹ والا، غلام مصطفی اثر صدیقی، اعجاز بیگ، مستقیم ڈگنیٹی، سلیم انور، جمیل کرانتی، لیاقت شیدا، اشفاق ایوبی، عبد الحلیم صدیقی، رضوان ربانی، زاہد سر بیباک ،مختار عدیل وغیرہ موجود تھے ۔