مشہور خبریں

بقرعید کے پیش نظر رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کارپوریشن کمشنر سمیت دیگر محکموں کے آفیسران کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ، پانی سپلائی، صاف صفائی اور ورک آرڈر کے کاموں کی تعمیر ، اتی کرمن ، سلاٹر ہاؤس اور روشنی وغیرہ مسائل پر نمائندگی

مالیگاؤں / بروز بدھ 12 جون بقرعید کے تہوار کے مد نظر آج ہم کارپوریشن پہنچے اور کارپوریشن کے تمام محکموں کے آفیسران کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لگوایا اسطرح کا جملے کا اظہار مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کیا، آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی اپنے ساتھیوں یوسف الیاس، حافظ عبداللہ، کلیم دلاور، ایاز ہلچل، محمد حسین انصاری، شبیر ببلو قریشی، عمر فاروق جلّا، عمیر نورانیہ، سہیل ماسٹر، جاوید عبدالستار، رضوان خان سر، الطاف ڈرم، وغیرہ سمیت سابق و متوقع کارپوریٹر موجود تھے میڈیا کے نمائندوں سے بیان دیتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ  سب سے پہلے ہم نے بقرعید کے تہوار کے مد نظر تمام عیدگاہوں پر صاف صفائی اور پانی کا اچھا نظم ہونا چاہیے اس پر بات کی، دوسرا کچروں کی گندگی سے صفائی کا مسئلہ گھمبیر بنا ہوا ہے اور دس سال سے واٹر گریس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا تھا مگر وہ معاہدے کے مطابق کام نہیں کرتی ہیں اسکے باوجود دس سال ہوجانے کے بعد بھی سال سال بھر کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے، لیکن صاف صفائی کرنے کے متعلق ہاہا کار رہی ہیں واٹر گریس کمپنی کو لےکر جو لوٹ مار ہوئی ہے یہ مالیگاؤں والوں کو پتہ ہے دس سال سے مالیگاؤں کے شہریان اس سے پریشان ہیں اب کسی دوسرے کو ٹینڈر دینے کی بات ہورہی ہے مگر بقرعید سے پہلے شہر میں کچروں گندگی اور بدبو تعفن، مچھر مکھی وغیرہ سے جو بیماریاں پھیل رہی ہیں ان جیسے ان گنت مسائل ہیں اس نقاط پر اہم بات چیت ہوئی ہے بقرعید کے پیش نظر 14 سلاٹر ہاؤس بناۓ گئے ہیں، مَیں اپنی جانب سے تمام لوگوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی قربانی کارپوریشن کے سلاٹر ہاؤس میں قربانی کریں اِدھر اُدھر نہ کریں، گھر پر روڈ راستوں پر نہ کریں اس سے پورے شہر میں صاف صفائی کو لے کرکے بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اسکا پالن کرنا ہے اسی طرح تیسری بات یہ ہے ابھی دو دن ناغہ سے پانی دیا جارہا ہے ہماری بقرعید کے پیش نظر یہ مطالبہ تھا کہ تینوں دن پانی سپلائی ملنا چاہیے، وجہ اسکی یہ ہے کہ روزانہ پانی نہیں ملا تو صفائی کو لے کرکے مزید پریشانی رہے گی، اس لیے تینوں دن پانی ملنا چاہیے اگر تین دن نہیں ملتا تو کم از کم دو دن پانی ایک دن ناغہ سے ضرور ملنا چاہیے، چوتھا انڈر گراونڈ ڈرینیج کو لےکرکے جو کام بہت بڑے پیمانے پر شروع ہوا ہے یہ کام دس سے پندرہ سال تک چلے گا، ہمارا یہ مطالبہ تھا جو سرکار کی طرف سے فنڈ ملا ہے اور اسکا ورک آرڈر ہوا ہے یا مکمّل قریب ہے ان تمام جگہوں پر کام ہو، انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کو لےکرکے کمشنر نے تمام کاموں پر اسٹے دیا ہے تو ہم نے یہ کہا اگر وہاں پر کام نہیں ہوا تو حکومت کا فنڈ واپس چلا جاۓ گا، یہ جدوجہد سے آیا ہوا فنڈ ریٹرن نہیں جانا چاہیے، اس لیے جتنی جگہوں پر ورک آرڈر ہوچکا ہے جہاں قریب میں ورک آرڈر ہونا ہے وہاں جلدی سے انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کا کام مکمّل کیا جائے، شہر میں صاف صفائی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ شہریان نے گٹر نالہ کے اوپر اتی کرمن کیا ہے گٹر کو پیک کردیا ہے جسکی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی ہے صاف کرنے والے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے کچرا نکالا جاتا ہے تو لوگ یہ کہتے ہیں کہ میرے گھر کے سامنے کچرا نہ نکالا جائے کیونکہ واٹر گریس پندرہ دن سے مہینہ ہوجاتا ہے کچروں کو اٹھاتی نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگوں نے اپنے گھروں کے سامنے کچرا نکالنے سے منع کیا، اگر روزانہ کچرا نکالا جائے اور اسکو اٹھالیا جائے تو پورے شہر کے اندر کچروں گندگی کا انبار نہیں ہوگا اسی طرح بارش کے موسم میں گٹروں کا پانی گھروں میں گھس جاتا ہے گندا پانی روڈ راستے پر گھنٹوں جمع رہتا ہے کارپوریشن ابھی اہم اہم روڈ پر گٹروں نالوں کی صفائی کر رہی ہے اتی کرمن نکال رہی ہے لوگوں کو تعاون کرنا چاہیے، یہ ہمارا شہر ہے ہمارے گھر جیسا ہے جسطرح گھر کو صاف رکھا جاتا ہے پانچواں مسئلہ روشنی کو لے کرکے جہاں لائٹ نہیں ہے وہاں کارپوریشن کے بجلی نہ ہونے کے باعث لوگوں کے موبائل-فون اور پیسے وغیرہ چھین لیا جاتا ہے، کارپوریشن کے لائٹ محکمے کو کہا ہے کہ وہ اندھیری جگہوں پر روشنی کا انتظام کریں، ہم نے ان تمام نقاط پر پانی، روشنی، صاف صفائی، اور روڈ راستوں کی تعمیر، اتی کرمن وغیرہ پر بات چیت کی ہے یہ کوئی خاص بقرعید کیلئے ہی نہیں ہے کچھ مسائل ایسے ہیں جو سال بھر کیلئے ہے لیکن بقرعید کے پیش نظر میٹنگ بلائی گئی ہے آج ہم نے تمام کارپوریشن کے آفیسران سے کہا ہے کہ آج جتنے معاملات پر بات طے ہوئی ہے اس عمل ہونا چاہیے جو مدت آپ نے دی ہے دو دن میں مہینے بھر میں کام ہوجائے گا تو اس مدت میں کام کرکے دینا آفیسران کی ذمہ داری ہیں ایک سوال پر پالتو جانوروں کو پکڑنا اور گئو رکھشک کا گاڑیوں کو پکڑنا اس پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینا یہ کسی کو بھی اختیار و اجازت نہیں ہے وہ چاہے بجرنگ دل کے لوگ ہو گئو رکھشک سمیتی کے لوگ ہو کوئی بھی ہو، روڈ پر آکرکے گاڑی روکنا، جانوروں کو چھین لینا، اسی طرح لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کرنا، یہ قانون کے خلاف ورزی ہے قانون ہاتھ میں لینا ہے ہم ہمیشہ لوگوں سے کہتے ہیں کہ قربانیاں قانون کے دائرے میں رہ کرکے کریں، لیکن گئو رکھشک رنگین جانوروں کو چھوڑ کرکے بھینس بھینسہ وغیرہ گاڑیوں کو بھی پکڑتی ہیں اور انکے ساتھ مار پیٹ کرتی ہے یہ غلط ہے جو لوگ ایسی حرکت کر رہے ہیں وہ قانون کو ہاتھ میں لے رہے ہیں پولس انتظامیہ کو خاص توجہ دینا چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے اسطرح کا میٹنگ کے بعد میڈیا میں بیان دیا ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.