مشہور خبریں

بازار میں سبزی خریدنے گئے پولیس ملازم کا موبائل فون چوری ، چور نے موبائل ایپ کی مدد سے اکاؤنٹ سے اڑائے 1 لاکھ 9 ہزار 960 روپئے ، مقدمہ درج


ناسک/ ایک پولیس ملازم کو ہفتہ وار بازار میں سبزی خریدنا مہنگا پڑ گیا ، ملی تفصیلات کے مطابق چوروں نے پولیس اہلکار کا موبائل فون چوری  کر UPI ایپ کی مدد سے 99000 دوسرے بینک میں منتقل کر مزید 960 روپے کی خریداری کی ۔  ایسے کل 1 لاکھ 9 ہزار 960 روپے کی دھوکہ دہی کا علم ہونے پر پولیس اہلکار نے دیولالی کیمپ پولیس اسٹیشن چوری و دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی ہے ۔

 پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف چوری کے ساتھ فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔  سائبر کرمنلز کے نئے نئے طریقے سے کئے جارہے  فراڈ  منظر عام پر آرہے ہیں،  ابھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوروں نے پرہجوم جگہوں سے موبائل فون چوری کیے اور اس کی ایپ کے ذریعے بینک ٹرانزیکشنز بھی کیں۔ جو سنگین معاملہ  پر، عوام حیرت کا اظہار کر رہی ہیں کہ اب چوروں سے پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں ہے .  معلوم ہوکہ دیولالی کیمپ پولس کالونی کے رہنے والے دیپک سکھرام سرکٹے (عمر 38سال ) شام تقریباً 6:30 بجے بازار میں سبزی خرید رہے تھے۔ کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے ان کا دس ہزار روپے مالیت کا موبائل چوری کر لیا ، اس کے بعد رات تقریبا 10 بجے کے قریب، مشتبہ شخص نے یو پی آئی کے ذریعے کولکتہ میں اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 99,000 روپے منتقل کر دیے۔  پھر اگلے دن شام کو 960 روپے آن لائن خرچ ہوئے۔  جیسے ہی پولیس اہلکار سرکٹے کو اس کا علم ہوا، اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔  اس معاملے کی جانچ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کو سونپی گئی ہے۔

 اس کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

 دریں اثنا، دیولالی کیمپ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا چور مدعی کے جاننے والے تھے یا نہیں ۔۔؟ ، ملزمان نے مدعی کا موبائل پاس ورڈ، بینک ایپ پاس ورڈ، یو پی آئی پاس ورڈ کیسے حاصل کیا ۔۔؟ ، یہ رقم کولکتہ کے بینک میں کیوں بھیجی گئی۔۔۔؟ ، آن لائن کون سی اشیاء خریدی گئیں۔۔؟ اسطرح کے سوالوں کے جوابات تحقیق طلب ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.