مشہور خبریں

بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے والدین وقت دیں موبائل نہیں: زاہد حسین سر ،مالیگاؤں ہائی اسکول میں سرپرست و اساتذہ کمیٹی کی تشکیل میں رہنمایانہ ہدایات


مالیگاؤں : (پریس ریلیز) انجمن معین الطباء کے زیر انصرام جاری مالیگاؤں ہائی اسکول میں مورخہ 27 جولائی 2024 کو صبح 11.30 بجے اسکول ہذا کے زینی بشیر شیخ ہال میں انجمن سرپرست و اساتذہ کی تشکیل نو کا پروگرام کا انعقاد اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر محترم زاہد حسین سر کی صدارت میں کیا گیا۔پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے سپروائزر ظفر عقیل سر نے کہا کہ آج کے دور میں طلباء کی ترقی و ترویج کیلیے اساتذہ کے ساتھ سرپرست کا جڑنا بھی ضروری ہے۔ تعلیمی نظام اب مہارتوں پر آگے بڑھ رہا ہے اور طالب علم کا پڑھا لکھا ہونے کے ساتھ ساتھ ہنر مند ہونا بھی نہایت ضروری ہے. آپ نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں بھی اس جانب خصوصی توجہ دی گئی ہے. سر نے کہا کہ اسکول اور سماج کا ایک ساتھ آنا وقت کی ضرورت ہے لہذا آپ سرپرست حضرات اس کام میں بھرپور تعاون دیں. تشکیل نو کے انتخاب کا عمل اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر محترم اشفاق جعفر سر نے انجام دیا.سر نے بتایا کہ اسکول کا ہیڈ ماسٹر ہی اس کمیٹی کا صدر ہوتا ہے اس لیے اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر محترم زاہد حسین سر کا نام صدارت کے لیے مختص ہوا۔ اسی طرح اسکول کے فعال معلم اور سینیر ٹیچر شیخ مختار قطب الدین سر کا نام سکریٹری کے لیے نامزد کیا گیااور سرپرست حضرات میں سے کل 9 افراد کا انتخاب جمہوری طرز پر ہوا۔ انہی میں سے ایک فعال معلم محترم قریشی عمران سر کا انتخاب بطور نائب صدر کیا گیا۔ انتخاب عمل کے بعد نو منتخب نائب صدر محترم عمران قریشی سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سر نے اسکول کی کارکردگی، فکر و عمل اور اساتذہ کی تدریس کی تعریف کی۔ آپ نے کہا کہ آج کے جدید دور میں کارپوریٹ سسٹم کا عروج ہے اور اس جگہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قابلیت کو فوقیت دی جاتی ہے اس لیے طلبہ کی تعلیم میں اسکل ڈیولپمینٹ پر زیادہ دھیان دینا چاہیے. عمران سر نے بہت سارے مفید مشورے سے نوازہ اور اسکول کے کام کاج پر اطمینان ظاہر کیا۔ اس کے بعد اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر محترم زاہد حسین سر نے خطبہ صدارت پیش کیا۔ اپنی مخاطبت میں ہیڈ ماسٹر محترم زاہد حسین سر نے کہا کہ آج کے اس پرفتنہ دور میں طلبا کی تربیت اور تعلیمی ترقی میں اساتذہ اور سرپرست حضرات کا ایک ساتھ ہونا نہایت ہی ضروری ہوگیا ہے۔ آپ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ اسکول میں طلبہ کی آل راؤنڈ ترقی کیلیے کوشش کی جارہی ہے۔طلبہ کو صحت مند تعلیمی ماحول میسر ہو اس پر بھی کام کیا جارہا ہے۔زاہد سر نے بتایا کہ اسکول میں کئی مسائل رونما ہوتے ہیں اور ان کو حل بھی کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو کوئی دقت یا پریشانی ہو یا آپ کے ذہن میں طلبہ اور اسکول کے تئیں کوئی مفید مشورے ہوں تو آپ بلا تکلف ہم سے ملاقات کریں۔ آپ کی باتوں اور مفید مشوروں پر ضرور بہ ضرور عمل کیا جائے گا۔اخیر میں اسکول ہذا کے معلم نعیم اختر سر کے رسم شکریہ کے ساتھ ہی پروگرام  کامیابی کے ساتھ ختم ہوا۔اس پروگرام کی نظامت آصف وسیم سر نے کی۔پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے PTA کے تمام ہی ممبران نے بھرپور تعاون کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.