یشونت راؤ چوہان اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملت اسکول کھڈا جین میں فٹرمیکنک ٹیلرس مرد و خواتین کی کامیاب اہم میٹنگا انعقاد عمل میں آیا
0
جولائی 25, 2024
مالیگاؤں / یشونت راؤ چوہان اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملت اسکول کھڈا جین میں شہر کے فٹرمیکنک ٹیلرس مرد و خواتین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں یونیورسٹی کے آفسران ڈاکٹر رام ٹھاکر پرکاش دشیمکھ سومناتھ جادھو سر وغیرہ موجود تھے چاند خان فینسی کی صدارت میں سلیم ریلانئس کے توسط سے شیخ عتیق سر کی اپیل پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر آفسران نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ون ڈے ایگزام لیا جائے گا اور ایسے فٹرمیکنک سلائی فیشن ڈیزائنر، مہندی کا ورک کرنے والے چاہیں وہ تعلیم یافتہ ہوں یا نہ ہوں اسکول جانے اور عمر کی کوئی قید نہیں ان کو ریاستی سطح کا سرٹیفکیٹ دیا جاے گا جو سرکاری غیر سرکاری نوکریوں دکان کے لائسنس قرض لون یا آگے تعلیم جاری رکھنے میں کار آمد ہوگا اس سرٹیفکیٹ کو گریجویشن کا درجہ حاصل ہے جس کے فارم مختلف مراکز سینٹرس سے تقسیم کئے جا رہے ہیں اور انہیں مقامات پر اسے جمع کروانا ہے دو ہفتے کی مدت ہے آھارا کارڈ کا زیراکس دو فوٹو موبائل نمبر درج کرنا ہوگا اس موقع پر صحافیوں کو بھی سرٹیفکیٹ دینے پر چرچا ہوئی وہیں ٹیچرس نے بھی نصاب کو اردو میں جاری کرنے کی اپیل کی دھولیہ کے ذمہ داران نے اس سنہری موقع کو دھولیہ میں بھی فراہم کرنے کی اپیل کی الطاف کرانہ والے نے سنجیدہ نظامت کی شہریان اس سے ضرور استفادہ کریں بیدار رہیں اور دوسروں کو بھی اس سرٹیفکیٹ سے فائدہ ملے اس کے لیے خلوص کا مظاہرہ کریں ، رابطہ کیلئے 79 72239323 ۔