مشہور خبریں

جنتا بینک ڈائریکٹر علیم الدین ناز کے خلاف عدم اعتماد منظور

مالیگاؤں / (پریس ریلیز ) جنتا کو آپریٹیؤ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے درمیان گذشتہ ایک سالوں سے علیم الدین ناز کے خلاف بے چینی پائی جارہی تھی اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے حتی الامکان کوشیش بھی کی گئی سرکردہ حضرات بھی سر جوڑ کر بیٹھے مگر یہ تنازعہ قانونی رخ اختیار کر گیا اور بالاخر 13 ڈائریکٹرس نے سابق چیئرمن علیم الدین عبدالواحد کے خلاف 8 جولائی 2024 کو ناسک کی ہیڈ آفس ڈی ڈی آر میں عدم اعتماد کی تجویز تحریری شکل میں داخل کی جس کے تناظر میں آج بروز جمعرات 11 بجے مالیگاؤں ڈی ڈی آر آفس میں فلور ٹیسٹ کے لئے قانونی کاروائی مکمل ہوئی اور اتفاق رائے سے کل 12 ڈائریکٹرس نے ہاتھ اٹھا کر علیم الدین ناز کے خلاف ووٹنگ کی ایک ڈائریکٹر کنہیا لالل معذور ہونے کی وجہ سے زینہ چڑھ کر ہال تک نہ آسکے  ووٹنگ کے بعد علیم الدین ناز نے بھی اپنی صفائی میں گفتگو کی ، بعد تمام کاروائی سماعت کرنے والے آفیسر نے علیم الدین ناز کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز کو منظوری دے دی اس کاروائی کے بعد تمام بورڈ آف ڈائریکٹرس نے خوشی کا اظہار کیا اور اطمینان قلب محسوس کیا اس موقع پر چیئرمن تعمیری محاذ عبدالعزیز مقادم ؛ سلیم اپسرا؛ محمد لقمان؛عارف پٹھان عابد رکشے والا؛سہیل ماسٹر؛ڈاکٹر اخلاقِ؛سید مشتاق؛اکرام سیٹھ؛ کنہیس لال ؛محمد ایوب؛دینیش گولی؛حنیف سلیمان؛اقبال پہلوان؛طیبہ آپا؛ذکیہ آپا عبدالباسط شفیق سر؛عزیز سیٹھ؛اسماعیل سیٹھ؛صابر گوہر؛عبدالاحد للو؛و دیگر ذمہ داران موجود تھے الحاج جمیل کرانتی صاحب نے جنتا بینک ہیڈ آفس پہنچ کر تمام ڈائریکٹرس اور تعمیری محاذ کو مبارکباد پیش کی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.