ناسک/احمد نگر میں ہوٹل کے پیچھے پارکنگ میں محکمہ انسداد رشوت ستانی نے اے ٹی ایس کے سابق پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کیا ہے جو زیر حراست شکایت کنندہ کے بھائی کو گرفتار نہ کرتے ہوئے اسکی رہائی کے عوض دو لاکھ روپے کی رشوت طلب کر ڈیڑھ لاکھ رشوت لینے کو تیار تھا ،
اس معاملے میں مزید معلومات یہ ہیں کہ گرفتار پولیس کانسٹیبل کا نام سندیپ چوہان ہے۔ شکایت کنندہ کے بھائی کو اے ٹی ایس نے فائرنگ کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔ اس لیے سندیپ چوہان نے بغیر گرفتاری کے رہا کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی رشوت طلب کی۔ اس کے بعد چوان نے سمجھوتہ کرنے اور ڈیڑھ لاکھ روپے قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس لیے اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا، یہ کارروائی ٹریپ افسران گایتری جادھو، میرا ادمانے، سندیپ ونوے، جیوتی شاردول، پرشرم جادھو کی ایک ٹیم نے انسداد بدعنوانی محکمہ کی سپرنٹنڈنٹ شرمسٹھا والاولکر گھرگے اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ مادھو ریڈی کی رہنمائی میں کی گئی تھی ۔