مشہور خبریں

وارڈ نمبر 14 میں 15 کروڑ روپے کے فنڈ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد ،عزیز کلو اسٹیڈیم میں انڈر اسٹیڈیم، سروے نمبر 130 میں جاگنگ ٹریک وال کمپاؤنڈ و کئی سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر ہوگی : مفتی اسمٰعیل قاسمی


مالیگاؤں / بروز سنیچر 28 ستمبر کو شام 5 بجے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنی نمائندگی اور تعمیر پسند قیادت کے عین مطابق اپنی کارکردگی جاری رکھے ہوئے ہیں آج کے دن انھوں نے اپنے اسمبلی حلقے 114 میں شہر کے مشرقی علاقے وارڈ نمبر 14 میں کئی تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد محلے و وارڈ نمبر 14 کے ساکنین کی موجودگی میں رکھا، اس موقع پر وارڈ کے سرکردہ افراد نے انکا پھول ہار سے استقبال کیا جس میں جمشید پترے والا، عبدالماجد سردار، وغیرہ پیش پیش رہے، اس افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے کہا کہ اسوقت ہم لوگ وارڈ نمبر 14 میں موجود ہیں اور جس روڈ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد (ٹیکم) لگا کرکے کام کی شروعات کرنے جارہے ہیں،
 یہ روڈ تقریباً 15 سے بیس سال کے عرصے کے بعد ہمارے ذریعے سے بن رہا ہے الحمداللہ ہم نے وارڈ نمبر 14 میں تقریباً 15 کروڑ روپے کے بجٹ سے کاموں کو ڈالے ہوئے ہیں جن میں سے بہت سارے تعمیری کام ہوچکے ہیں جیسے یاسین مسجد کے پاس 30 لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنا ہے تاشقند باغ میں 20 لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنا ہے حسن پورہ میں 70 لاکھ روپے سے پورے محلے کی روڈ بنی ہے خلیل حافظ سائزنگ والا روڈ 30 لاکھ روپے سے بن رہا ہے اور عبداللہ نگر B میں دس لاکھ روپے سے ایک روڈ بنا ہے محمد آباد میں انڈر گراونڈ نالہ اور روڈ 40 لاکھ روپے سے بنا ہے اعظم پورہ میں 30 لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنا ہے باغ قاسم میں ایک کروڑ روپے سے کچھ روڈ بن گیا ہے اور کچھ باقی ہے سلیم گڑبڑ کے گھر کے پاس 30 لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنا ہے یہ کام ہوچکے ہیں اور جو کام شروع کرنے جا رہے ہیں رضاپورہ میں رضا چوک سے اکبری کرانہ حسن پورہ 2 کروڑ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گا دتّ نگر ارمان سائیکل والے کی گلی ایک کروڑ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گی، عزیز کلو اسٹیڈیم میں انڈور اسٹیڈیم دو کروڑ روپے سے بنے گا سروے نمبر 130 میں ایک جاگنگ ٹریک اور وال کمپاؤنڈ 80 لاکھ روپے سے بنے گا، اسرار سیٹھ کے گھر سے اہل حدیث مسجد تک، بلیو برڈ سائزنگ سے روڈ بننا ہے حامد حسین عبداللہ نگر تین چار گلی بننا ہے تقریباً 12 سے 15 کروڑ روپے میں تعمیری کام کچھ مکمّل ہوچکے اور کچھ ہونا باقی ہے اور ان شاءاللہ یہ سارے کام ضرور ہوگے، اسمبلی الیکشن سے پہلے یہ کام لوگوں کے سامنے آجائے گا، مَیں آپ میڈیا کے نمائندوں کا بھی شکر گزار ہوں آپ ہمارے تعمیری کاموں کو عوام تک پہنچاتے ہو اور اسی طرح شہر کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں معاون و مددگار ثابت ہوتے رہے اس موقع پر یوسف الیاس، ڈاکٹر خالد پرویز، امانت اللہ پیر محمد، عارف سلوٹی، شبیر ببلو قریشی، حذیفہ مولانا کمپاؤنڈ،جمشید پترے والا، عبدالماجد حاجی، حامد حسین، جمال ناصر، آصف بنداس، راشد سپہ سالار، مولانا احمد بن عبدالعزیز، محمد حسین انصاری وغیرہ سمیت وارڈ نمبر 14 کے سرکردہ افراد موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.