گرو وار وارڈ کے لوگوں نے ماضی میں جو سیاسی شعور باقی رکھنے کا ثبوت دیا ہے آئندہ بھی اسکی امید کرتا ہوں : مفتی اسمٰعیل قاسمی ،گرو وار وارڈ میں عصبیت کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو 2019 کی طرح انکے گھر کا راستہ بتانا ہوگا : عبدالمالک ،نشہ و غنڈہ گردی کی سرپرستی و حصہ داری کرنے والے شیخ آصف ایک ماہ میں جیل جاۓ گے : ڈاکٹر خالد پرویز
0
اکتوبر 27, 2024
مالیگاؤں / مجلس اتحاد المسلمین کا اسمبلی الیکشن کا دوسرا انتخابی جلسہ سیلانی چوک پر سعید شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، ابتدائی مقررین مولانا علیم فلاحی نے کہا کہ آج اس گرو وار وارڈ کی حالت کا ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو اسے اپنی جاگیر بتاتے ہیں حالانکہ ان لوگوں نے 25 سال سے غلط کاموں کے ذریعے یہاں کے لوگوں کا مستقبل خراب کرنے کی کوشش کی اور اس میں کچھ حد تک کامیاب رہے لیکن اب اس سماجی برائی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے مجاہد ساگر نے کہا کہ مَیں نے ماضی میں انکے ساتھ رہا یہ کس طرح کی اوچھی سیاست کرتے ہیں مجھے معلوم ہے آپ لوگ انکے جھانسے میں نہ آئے بلکہ مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ووٹ کریں، عبدالماجد حاجی نے کہا کہ گرووار وارڈ پر میرا اپنا حق ہے یہاں کی ووٹوں کا مَیں حقدار ہوں مَیں نے اسلام آباد کے دوستوں رشتہ داروں وغیرہ کو چھوڑ کر گزشتہ 7 سالوں سے آپکا ہوکر رہ گیا مَیں نے اپنے وارڈ میں مفتی اسمٰعیل قاسمی کی سرپرستی میں تعمیری کاموں کو انجام دیا اس لیے مَیں کہتا ہوں آپ لوگ پتنگ نشان پر 2019 کی طرح مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ہی ووٹ دیں، عبدالمالک سابق میئر نے کہا کہ یہ دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں مہاراشٹر کے مسلمانوں کی ووٹوں کا سودا کیا ہے نتیش رانے چرکوٹ کو مالیگاؤں انھوں نے ہی لایا کل ایک سائزنگ میں میٹنگ سے برادری کے نام پر معافی مانگی گئی اور برداری کے نام پر ووٹ مانگنے جیسا روتڑا گھناؤنے کام کیے مَیں شہر کے نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت اور استعمال کے خلاف تھا مجھ پر فائرنگ کی گئی اور آئندہ بھی مجھ پر جان لیوا حملہ ہوسکتا ہے لہذا اپنے شہر کی تعمیر و ترقی اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے مفتی اسمٰعیل قاسمی کو اپنا ووٹ کریں مَیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کو آج ایک وعدہ کروانا چاہتا ہوں کہ آپ جیتنے کے بعد شہر میں نشہ آور اشیاء کا مکمّل خاتمہ کریں گے یوسف الیاس نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے ہمارے اپنے مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین اسدالدین اویسی و اکبر الدین اویسی و مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جس طرح پارلیمنٹ و اسمبلی میں مسلمانوں کی اور انکے مذہبی معاملات پر نمائندگی کرتے ہیں انھیں کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گمراہ کرنے والوں کا چند روپیہ میں سودا کرنے والوں کا ساتھ نہ دیتے ہوئے انھیں گھر بھیجنے کا کام کریں، ڈاکٹر خالد پرویز نے عبدالمالک فائرنگ کیس میں ہائی کورٹ کی ایک ابتدائی ریمارک کو پڑھ کر سنایا اور کہا کہ شیخ آصف اور اسکی پیروی وکیل کی باتوں میں تضاد پر جو جج کے فیصلے آرہے ہیں بہت جلد ایک ماہ کے اندر شیخ آصف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا یہ الیکشن شہر کی بقاء و تحفظ کا الیکشن ہے لیکن کچھ لوگ صرف برادری واد کرکے اپنا فائدہ اٹھایا یہاں پر گزشتہ پچاس سالوں میں کونسلر و کارپوریٹر ان لوگوں کو بنایا گیا ہے جو دیگر برادری سے تعلق رکھتے تھے لیکن قابلیت کی بنیاد پر انکا انتخاب کرتے تھے یہ علاقہ سیاسی شعور رکھتا ہے کن لوگوں کو سیاست کی باگ ڈور دینا ہے انھوں نے کوئی وکاس کا کام نہیں کیا پلاسٹک کارخانے چالو کرواکر بجلی چوری کرنا سکھایا، ہزار کھولی و نور باغ علاقے کے جیسا اوپن اسیس جیسا کام نہ کرتے ہوئے یہاں کی زمینوں کو بیچ کھایا ہے مَیں انکی ایک سازش سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ گاندھی مارکیٹ کی جگہ کا اندر ہی اندر سودا کرچکے ہیں یہ آپ لوگوں کے خیر خواہ نہیں ہے آپ دھوکہ مت کھاجانا مفتی اسمٰعیل قاسمی کو ہی ووٹ کریں بعد از رننگ MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنی روایتی انداز میں تیری رحمتوں کا دریا سرے عام چل رہا ہے، شعر کے ساتھ تقریر کا آغاز کیا ہمارا مقابلہ جس آصف شیخ رشید سے ہے اس خاندان کو کانگریس پارٹی نے زیرو سے ہیرو بنایا انکے ساتھ غدّاری کی ہے جب پچھتاوا ہوا کانگریس کے در پر ایک نہیں دسیوں مرتبہ ناک رگڑتے رہے لیکن کانگریس پارٹی نے انھیں ٹکٹ نہیں دیا، پھر اجیت دادا پوار سے نپھاڑ میں خفیہ ملاقات کرتے ہوئے وعدہ کرتے ہیں ہم آزاد لڑیں گے چن کر آنے کے بعد آپکی حمایت کریں گے اور BJP میں جاۓ گے اجیت دادا پوار نے 288 ایم ایل اے میں صرف شیخ آصف کو ہی کیوں 20 کروڑ روپے دیے ان کو کون سا سرخاب کے پَر لگے ہوئے ہیں برسر اقتدار حکومت اقلیتوں و مسلمانوں کی دشمن ہے اتر پردیش میں یہی بی جے پی نے مدرسوں کا کیا برا حال کیا ہے جگ ظاہر ہے اخبارات میں آپ نے پڑھے ہونگے ہم نے کب مانگا تھا مدرسوں اور مساجد میں سولار سسٹم لگانے کیلئے دس لاکھ روپے دو، ہم غیرت مند مسلمان ہیں مرنا پسند کریں گے غلامی کی زندگی جینا نہیں چاہتے، ہم اپنی مسجدوں و مدرسوں میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی دخل اندازی برداشت نہیں کریں گے جب کہ ہم مسلمانوں کا طبقہ اپنی کمائی میں سے ان مسجدوں و مدرسوں کو چندہ کی شکل میں رقومات ادا کرتا ہیں مزید کہا کہ یہ اسلام نامی پارٹی بی جے پی کی سپاری لے کر لائے تھے جس کا سیاسی فائدہ پورے مہاراشٹر کے ہندو ووٹوں کو متحد کرکے اٹھانا چاہتی تھی اسلام زندہ باد کا نعرہ لگتا، اور مخالفین کہتے اسلام مردہ باد اور انکے ہارنے کے بعد لوگ کہتے اسلام ہار گیا اللہ جزاۓ خیر دے شہر کے مفتیان علماء و ائمہ کرام کو انھوں نے صحیح وقت میں ہماری رہبری رہنمائی اور اصلاحی کام کیا شیخ رشید مرحوم کو انھیں علماء سے گھن آتی تھی فتویٰ جاری ہوا یہ نام ناجائز و ناقابلِ قبول ہے 24 گھنٹے نہیں ہوا تھا یہ پیدائشی کانگریسی تھے اور اسلام میں داخل ہوئے تھے اور اعلان کردیا ہمارا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے جنکو ہم نے اسلام نام کا جھنڈا و ڈنڈا دیا تھا وہ اپنے گھر میں رکھ لیں آج بی جے پی چاہتی ہے کہ دو لاکھ سے زائد ایکڑ اوقاف کی املاک پر مسلمانوں کا حق چھین لیا جائے اور اسی ضمن میں وقف ترمیم ایکٹ لایا گیا اسی طرح این آر سی و سی اے اے قانون کے نفاذ بی جے پی کا منصوبہ بنا ہوا ہے آپ آسام ریاست کا حال اسکے ڈٹینشن کیمپ کا حال بہ خوبی جانتے ہیں جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کا برسوں سے سپریم کورٹ میں لڑائی لڑ رہے ہیں اسکا نتیجہ یہ آیا جو لوگ 1971 سے وہاں رہتے ہیں اور انکا کوئی کاغذات میں کم بیشی ہے پھر بھی وہ ہندوستانی باشندہ ہے شیخ آصف نے ہمیشہ نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت اور اسکے استعمال کرنے والوں کی سرپرستی اور حصہ داری کی ہیں مَیں نے کبھی اس علاقے کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہم نے کبھی یہاں کے لوگوں کو غلط کام نہیں سکھایا کبھی کسی کے جائز کام میں رکاوٹ نہیں بنے کسی کو ڈرایا دھمکایا نہیں اور مَیں نے جو کچھ کہا ہے آپ سمجھ سکتے ہیں آج جس سے ہمارا سامنا ہے وہ لوگ یہی سب کر رہے ہیں دو نمبری کاروبار والوں سے ہفتہ لینا اور کارپوریشن کی جگہوں کو غیر قانونی جگہوں کو پلاٹنگ کرکے بیچنا یہ کام کرتے آئے ہیں ضرورت اس بات کی ہے ہمیں ہمارے شہر و بچوں کے مستقبل کیلئے شہر کی تعمیر و ترقی کے کاموں کیلئے مجھے ووٹ کریں اور ایک اچھے مالیگاؤں کیلئے ساتھ دیں، اس موقع پر کما پہلوان، ابراہیم انقلابی، ابراہیم بھائی وغیرہ لوگوں نے مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہوۓ استقبال کیا گیا یونس عیسٰی، تنویر کارپوریٹر، ڈاکٹر ارشد، عیدی امین، جاوید عبدالستار، رمضو ممبر، ساجد ممبر، راجو گائیڈ، جلیل جلا، زیشان میگھراج، یوسف بھورے خاں، انصاری محمد حسین وغیرہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلسہ میں موجود تھے.
