مشہور خبریں

عصبیت پرستی کو بڑھاوا دینے والے لوگ اِس شہر کے قائد نہیں ہو سکتے ، ہم تعلیم،تعمیر اور ترقی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں : شان ہند

مالیگاؤں / میرا تعلق شہر کے بڑے مذہبی گھرانے سے ہے،لیکن ہم سیاست میں مذہب کا سہارا نہیں لیتے۔ہم برادری واد نہیں کرتے۔ساتھی نہال صاحب نے شہر کی ہر برادری کو سرکاری و نیم سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار دلایا ہے۔" اِس طرح کا اظہار سماجوادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نے کیا۔موصوفہ کل شب مسلم پورہ ٹینشن چوک میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔شانِ ہند نے کہا کہ"عصبیت پرستی کو بڑھاوا دینے والے لوگ اِس شہر کے قائد نہیں ہو سکتے۔اچھائی اور برائی پر الیکشن لڑنے والے تعمیر و ترقی پر الیکشن کیوں نہیں لڑتے؟کیوں؟کیونکہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔" شانِ ہند نے مزید کہا کہ"ہم تعلیم،تعمیر اور ترقی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔" اِس میٹنگ سے مستقیم ڈگنیٹی نے بھی خطاب کیا۔سماجوادی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے اپنی تقریر میں کہا کہ"اِس شہر میں نشہ کی فروختگی عروج پر ہے۔ہمارے نوجوان اور بچے نشہ کی لت شکار ہو رہے ہیں۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"ماسٹر اسٹروک کرنے والے لوگ نشہ کی فروختگی کے ذمہ دار ہیں۔ہم نشے کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔" اِس پر ہجوم میٹنگ کی صدارت مسلم پورہ علاقے کی مشہور شخصیت بشیر سیٹھ مرغے والے کر رہے تھے۔اِس میٹنگ میں اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ"یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی کے ساتھ شہر بھر میں دورہ کر رہا ہوں،جہاں جاتا ہوں سبھی بولتے ہیں  اِس مرتبہ خاتون رکنِ اسمبلی چاہیے۔شہر کے لوگ ہم سے نشے کی برادری واد کی،کام نا ہونے کی شکایت کرتے ہیں اور یہی بولتے ہیں کہ اِس مرتبہ دبنگ لیڈی شانِ ہند ہماری نمائندگی کرے گی۔" اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ"ذمہ دار ہونے کے ناطے شہر کی بہن بیٹیوں سے مختلف معاملات کے چلتے ملاقات ہوتی ہے سبھی خواتین نے ایک نعرہ دیا ہے،عورت کی طاقت عورت کے ساتھ ہوگی۔عورت کی ووٹ عورت کو دینگے۔"صدر میٹنگ بشیر سیٹھ مرغے والے نے کہا کہ" مجاہدین آزادی نے سائمن واپس جاؤ کا نعرہ دیا تھا ہم مسلم پورہ کے ساکنان آجی ماجی واپس جاؤ کا نعرہ دیتے ہیں اور شانِ ہند صاحبہ اور مستقیم ڈگنیٹی کو مکمل یقین دلاتے ہیں کہ آپ بے فکر الیکشن لڑیے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
" اِس میٹنگ سے مولانا اسماعیل رحمانی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ" 12 نومبر معاملے میں جو لوگ ذمہ دار تھے وہ لوگ بدلے کی سیاست کرنے کیلئے امیدواری کر رہے ہیں،ہمیں انہیں گھر بٹھانا ہوگا۔" واضح رہیکہ سماجوادی پارٹی نے ٹینشن چوک میں انتخابی میٹنگ رکھی تھی،لیکن جوق در جوق لوگ شامل ہوتے گئے۔اسٹیج کے چاروں جانب عوام موجود تھے۔گھروں میں بیٹھی عزت مآب خواتین شانِ ہند کی تقریر سننے کے لیے گھروں کی دہلیز اور کھڑکیوں میں کھڑے دکھائی دیے۔اِس موقع پر سماجوادی پارٹی کی نامزد امیدوار کا شان ہند اور یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی کا زبردست استقبال کیا گیا۔اِس میٹنگ کم جلسے کی مظ۵ ابوللیث انصاری نے کی۔جبکہ ابتدا میں خالد الفرحت،اسماعیل رحمانی،شکیل بھارتی وغیرہ نے تقریر کی۔اِس جلسے میں سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران کے علاوہ سابق کارپوریٹر شکیل خلیفہ,محمد ممبر, ایڈوکیٹ توصیف شیخ صاحب, مولانا زاہد ندوی, توحید انصاری,  ساجد پاپا لائٹ والے, ابو شعیب  نہالی, حاجی فضل الرحمن, مبین ببلو, رمضان عباس,  فیضان رجو,
جعفر سیٹھ گٹھنی والے , منو بھائی ,صغیر سیٹھ  عزیر انصاری,  وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.