مشہور خبریں

ایس ڈی پی آئی مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں 25 نشستوں پر الیکشن لڑے گی ، ممبرا میں ریاستی دفتر کا افتتاح اور اهم اعلانات

ممبئی / ممبرا میں ایس ڈی پی آئی، مقابل کاؤسا قبرستان، ممبرا، تھانے میں ریاستی دفتر کا افتتاح عمل میں آیا ۔۔اس موقع پر اهم فیصلے لئے گئے جس میں خاص طور پر  سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے مہاراشٹر اسمبلی الیکشن 2024 میں 25 نشستوں پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایس ڈی پی آئی مہاراشٹر ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو ایس ڈی پی آئی مہاراشٹر ریاستی دفتر میں منعقد ہوا۔  اس میں قومی سیکرٹری اور مہاراشٹر انچارج ریاض فرنگی پیٹے صاحب،نے  ریاست مہاراشٹر  کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں کہا کہ ریاست میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا ایک بہتر متبادل کی شکل میں ابھر رہی ہے اس لیے پارٹی میں نے یہ فیصلہ لیا ہے ریاستی اسمبلی الیکشن میں 25 نشستوں پر انتخابات لڑیں گے ۔  ریاستی صدر جناب  کلیم اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا مہاراشٹر کی واحد سیاسی پارٹی ہے جو تمام سیاسی پارٹیوں سے زیادہ کام کرتی ہیں  حضور ﷺ  کی شان میں گستاخی کا معامله ہو اس معاملے میں فوری نا صرف  احتجاج کیا گیا بلکہ ملعون مہاراج پر ایف ائی ار بھی درج کروائی گئی اسی طرح لوکل  لوکل ٹرین میں کسی بزرگ کے ساتھ وہ بھی بدتمیزی کا معاملہ ہو یا پھر حالیہ دنوں میں مہاراشٹر کے  دیہاتوں میں چھوٹے موٹے دھندہ کاروبار کرنے والوں کا سماجی بیکاٹ کا معامله ہو ہر معاملے میں SDPI واحد پارٹی ہے جو فوری طور پر نمائندگی کرتی ہے اس لئے مہاراشٹر کی عوام کا بہتر متبادل صرف اور صرف SDPI ہے  اجلاس میں انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، موصوف نے کہا کہ  پارٹی نے بھوک، خوف اور عدم مساوات جیسے اہم سماجی مسائل پر توجہ دینے کے عزم کو دہرایا۔ ایس ڈی پی آئی کی قیادت نے مہاراشٹر کے عوام کو انصاف، مساوات اور ترقی کے حوالے سے ایک متبادل پلیٹ فارم فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔


پارٹی پسماندہ طبقوں کی آواز کو اسمبلی میں مضبوطی سے اٹھائے گی، اس لیے فی الحال 25 نشستوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ پارٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر جنرل سیکرٹری مزمل خان ،  یوسف پٹیل ( خازن )  ،مشتاق محاذ ( ریاستی سیکرٹری ) عبدالله خان (  رکن ریاستی SDPI)، اور قومی ورکنگ کمیٹی کے رکن اظہر تامبولی صاحب کے علاوہ مہاراشٹر کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.