ان سب باتوں کے بیچ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی آصف شیخ راہل گاندھی ،ممتا بنرجی، ادھو ٹھاکرے ،شرد پوار ،اجیت پوار کے رابطے میں ہیں؟ یا پھر آصف شیخ آزاد امیدواری کرینگے؟ ان سارے سوالوں کے جواب کا انتظار ایک دن کیلئے کرنا پڑے گا کل اتوار کو آصف شیخ ڈائمنڈ لانس میں اعلان کرینگے ۔20 اکتوبر کو رات 8 بجے جھنڈے اور ڈنڈے کے ساتھ دھماکے دار اعلان کرنے کا فیصلہ آصف شیخ نے ظاہر کیا ہے ۔لیکن انکا ماسٹر اسٹروک سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ویسے آصف شیخ نے کہا تھا کہ ماسٹر اسٹروک سب کو پسند آئے گا ۔اب ایسا کونسا ماسٹر اسٹروک آصف شیخ کھیلنے جارہے ہیں؟ اس پر شہریان کی نظر لگی ہوئی ہیں وہیں خود آصف شیخ کے چاہنے والے بھی ماسٹر اسٹروک کو لیکر پرجوش نظر آرہے ہیں اور دیگر اپوزیشن سیاسی جماعت بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا آصف شیخ کونسا ماسٹر اسٹروک کھیلینگے؟انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں ڈائمنڈ لانس میں تشریف لائیں اور نئے جوش و جذبہ کیساتھ اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے خانوادہ شیخ رشید کو بہت شکریہ کا موقع دیں ۔
آصف شیخ آزاد امیدواری کرینگے ..؟ کیا ہے ماسٹر اسٹروک..؟ تجسّس برقرار ،کل ڈائمنڈ لانس میں جھنڈے، ڈنڈے کیساتھ دھماکے دار اعلان ، عوام سے شرکت کی اپیل
0
اکتوبر 19, 2024
مالیگاؤں / اسمبلی چناؤ کا اعلان ہوگیا ہے اور آج سے ایک ماہ بعد 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگئی ۔مالیگاؤں شہر کی سیاست بھی گرم ہوگئی ہے۔جہاں دیگر سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہیں وہیں سابق ایم ایل اے آصف شیخ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے وہ بھی اپنے چناؤ کی تیاری میں جنگی پیمانے پر جٹے ہوئے ہیں اور انہوں نے عوامی دلچسپی کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے ماسٹر اسٹروک کھیلنے کا اعلان کیا تھا ۔اعلان کیمطابق ماسٹر اسٹروک کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو کر اب ختم ہونے جارہا ہے ۔اس ضمن میں آصف شیخ کے چاہنے والوں نے ماسٹر اسٹروک کی پروفائل اور ڈی پی اپنے واٹس ایپ پر لگانا شروع کردیا ہے ۔سوشل میڈیا پر بھی اسے وائرل کیا جارہا ہے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ ماسٹر اسٹروک کیا رہیگا؟ ۔وہیں سیاسی گلیاروں میں یہ خبر بھی سنائی دے رہی ہیں کہ آصف شیخ گھر واپسی کر سکتے ہیں۔ایسا گمان لگایا جارہا ہے کہ آصف شیخ راہل گاندھی کیساتھ کانگریس پارٹی سے اسمبلی امیدواری کرینگے ۔وہیں یہ بھی بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ آصف شیخ ممتا بنرجی کے رابطہ میں ہیں اور انکی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس سے وہ چناؤ لڑینگے، سیاسی میدان میں تجسس برقرار ہے ۔زیادہ تر سیاسی جانکاروں کا کہنا ہے کہ آصف شیخ آزاد امیدواری کرینگے اور اجیت پوار گروپ کے ساتھ شامل رہیں گے وہیں کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ آصف شیخ ادھو ٹھاکرے کیساتھ رہیں گے جبکہ کچھ لوگوں نے شرد پوار کی پارٹی سے چناؤ لڑنے کی قیاس آرائی کی ہے ۔