مشہور خبریں

ہم لفظ’’ اسلام‘‘ کی عظمت کا احترام کرتے ہیں : آصف شیخ رشیدپارٹی کا نام ،جھنڈا بینر وہی رہے گا مگر علماء کرام کی رائے کے احترام میں پارٹی کے مخفف لفظ ’’اسلام‘‘ کو ہٹانے کا فیصلہ ، ہمارا ویژن مسلم مسائل کے حل کیلئے ہی رہیگا،ہم مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کے مسائل اسمبلی میں اٹھائیں گےموجودہ ایم ایل اے کونسی جماعت کے رابطے میں ہیں وقت آنے پر بتاؤں گا، انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی پریس کانفرنس

مالیگاؤں / ہم لفظ’’ اسلام‘‘ کی عظمت کا احترام کرتے ہیں۔ پارٹی کا نام ،جھنڈا بینر وہی رہے گا مگر علماء کرام کی رائے کے احترام میں پارٹی کے مخفف لفظ ’’اسلام‘‘ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔لیکن ہم نے ہمارا ویژن نہیں چھوڑا ہے ۔ہمارا ویژن جو کل ہم نے اعلان کیا تھا وہی رہیگا کہ ہم مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرینگے، وقف املاک، مساجد مدارس کی حفاظت کرینگے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کروائیں گے ۔مالیگاؤں کو بدنام کرنے والے فرقہ پرست ایم ایل اے کے لینڈ جہاد، لو جہاد، قلعہ جھونپڑ پٹی کو اکھاڑ پھینکنے کا بیان دینے والوں کو اسمبلی میں جواب دیا جائے گا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار و خلاصہ آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف ہزار جھولی رابطہ آفس پر منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیرنگ سے مردانگی سے ہمارے ویژن کا اعلان کیا ہے اور ہم اپنی آزاد پارٹی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے نام سے ہی چناؤ لڑینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم کو بھی دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب سے آفر آرہا ہے لیکن ہم کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں کام کرنا نہیں چاہتے ۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ زمین کھسلتے نظر ارہی ہے تو پارٹی بدلنے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔وقت پڑا تو میں موجودہ ایم ایل اے کی دہلی قیام کے روم نمبر بھی بتاؤں گا اور ممبئی میں کل ملاقات ہوئی اسکی تفصیل بھی بتاؤں گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ عوام کو جو جھنڈے دئے گئے تھے وہ استعمال نہ کریں ۔ہم نیا جھنڈا دینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریری طور پر اسلام لفظ کو ہٹا رہے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ میں مذہبی کام کرتا رہوں گا ۔مجھے مذہبی کام کرنے میں دلچسپی ہے ۔ماضی میں بھی میں نے عید گاہوں کے وال کمپاؤنڈ، حج ٹریننگ سینٹر، اور ابھی سولار سسٹم کے کوشش کی ۔

انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کی جانب سے صدر خطیب نوید احمد اور آصف شیخ کی دستخط سے جو پریس ریلیز جاری کی گئی ہیں اسے من و عنوان شائع کیا جارہا ہے ۔
(پریس ریلیز) 
بسم اللہ الرحمٰنِ الرحیم 

ہم لفظ’’ اسلام‘‘ کی عظمت کا احترام کرتے ہیں:آصف شیخ رشید
پارٹی کا نام ،جھنڈا بینر وہی رہے گا مگر علماء کرام کی رائے کے احترام میں پارٹی کے مخفف لفظ ’’اسلام‘‘ کو ہٹانے کا فیصلہ

 20اکتوبر 2024کو ڈائمنڈ لانس میں نئی سیاسی جماعت بنام انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کا اعلان کیا گیا. ہرسیاسی پارٹی اپنے نام کے شارٹ فارم سے جانی پہچانی جاتی ہے ہماری پارٹی کے نام کا شارٹ فارم اسلام نکل کر آتا ہے جس کو لے کر شہر عزیز کے عالم دین مفتی آصف انجم ملی ندوی صاحب نے راتوں رات تحریر جاری کر کے اپنی حساسیت کا مظاہرہ کیاجسکے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ بہر حال آصف شیخ رشید اور ان کے رفقاء کار نے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا اور شہر کے تمام مسلک کے علماء کرام سے رابطہ اور گفت شنید کرتے ہوئے شریعت کی روشنی میں ان سے اسلام نام رکھنے کے بارے میں دریافت کیا مفتی سراج ملی صاحب معہد ملت، مفتی مدثر حسین ازہری صاحب دارالعلوم حنفیہ سنیہ ،مفتی محمد حسنین نعمانی صاحب قاضی شہر دارالقضاء مالیگاؤں، حافظ مقصود عالم اشرفی سنی دعوت اسلامی ،مفتی عامر عثمانی، حافظ اشفاق احمد محمدی صاحب جمعیۃ اہلحدیث اور مولانا محمد عمرین رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ سے ملاقات و مشورہ کیا ۔کسی بھی عالم دین نے اسلام لفظ کے استعمال کو ناجائز نہیں کہا لیکن احتیاط کا تقاضہ ضرور بتایا کہ’’ اسلام‘‘ لفظ کو مطلق نہ لکھا جائے تو بہتر ہوگا۔اس کے بعد آصف شیخ رشید نے اپنے ورکروں ہمدردوں اور پارٹی کے ذمہ داران کی مشورتی میٹنگ منعقد کی جس میں اکثریت نے رائے دی کہ علماء کرام کی صلاح کا احترام کرنا چاہئے لہذا ہم اس فیصلے پر پہنچے کہ پارٹی کا نام برقرار رہے گا جو کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا سے رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے البتہ شارٹ فارم کے طور پر لفظ اسلام کے استعمال سے گریز کیا جائے گا اسی طرح بورڈ جھنڈے بینر وغیرہ پر کہیں بھی لفظ اسلام کا استعمال نہیں کیا جائے گا ہر جگہ پارٹی کا مکمل نام لکھا جائے گا البتہ ہمارا جھنڈا ، پارٹی اور بینر وہی رہے گا جو ہم نے جاری کیا ہے آصف شیخ رشید نے اپنے ورکروں اور ہمدردوں کو تلقین و ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جو جھنڈا بینر وغیرہ ہے اسے استعمال نا کرتے ہوئے بحفاظت رکھنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ ان پر لفظ ’’اسلام‘‘ لکھا ہوا ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم لفظ اسلام کی عظمت کا احترام کرتے ہیں اور علماء کرام کے بھی قدردان ہیں اسلئے وہ آئندہ بھی ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔
منجانب: نوید خطیب
 صدر انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.