مشہور خبریں

آج کلو اسٹیڈیم میں سماج وادی پارٹی کا عظیم الشان استقبالیہ و انتخابی جلسہ عام ، شان ہند و مستقیم ڈگنٹی نے شہریان سے شرکت کی اپیل کی

مالیگاؤں / آج عزیز کلو اسٹیڈیم میں مالیگاوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ عام منعقد ہونے جارہا ہے ، جس میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ، اقراء حسن ، ابوعاصم اعظمی سمیت کئی ایم ایل اے اور ایم پی شرکت کررہے ہیں ۔ عزیز کلو اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی و شانِ ہند نےکہا کہ اکھلیش یادو آج جمعہ کی شام چار بجے مالیگاوں شہر میں تشریف لائیں گے۔ چوپھلی ، موسم پل ، بس اسٹینڈ ،مرزا غالب روڈ ، مشاورت چوک ، قبرستان کے پیچھے والی روڈ ، محبوب مسجد والی روڈ سے ہوتے ہوئے کلو اسٹیڈیم پہنچیں گے۔
 مستقیم ڈگنیٹی نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی عوام ۲۵؍ سالہ سیاسی قیادت کو تبدیل کرتے ہوئے ۲۳؍ نومبر کو سماج وادی کے ایم ایل اے کو منتخب کریں گے ۔ اس شہر میں نیا ایم ایل اے چن کر آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس پروگرام میں اُمڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شرکت کریں ۔مہا وکاس اگھاڑی اور انڈیا الائنس کے ذمہ داران اعجاز بیگ ، ادوئے ہیرے و شہر کے سیاسی ، سماجی ، مذہبی افراد شرکت کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.