مشہور خبریں

مفتی اسماعیل قاسمی کی اسلامپورہ و کمہار باڑہ سے انتخابی تشہیری مہم کا آغاز ، علاقے کی عوام نے پرجوش انداز میں استقبال کیا


مالیگاؤں / مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رننگ MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی حسبِ اعلان آج صبح سے 11 بجے کے قریب اسلامپورہ و کمہار باڑہ محلے سے اپنی انتخابی تشہیری مہم کا آغاز کیا اس موقع علاقے کے ووٹروں نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا شاندار استقبال کیا جگہ جگہ لوگوں نے دودھ، شربت، کھجور وغیرہ سے پرجوش انداز میں استقبال کیا اور مجلس کی پتنگ نشان پر ووٹ دینے کا یقین دلایا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج ہمارا پرچار کا پہلا دن ہے اور الیکشن کی امیدواری کا فارم بھرنے کا بھی پہلا دن ہے کہمار باڑہ و اسلامپورہ سے تشہیر مہم کی شروعات کیے یہ علاقہ ہمارے چاہنے ماننے والوں کا ہے ہم نے ماضی کی طرح گھر گھر پہنچ کر رابطہ کریں گے ایک آمدار ہونے کی حیثیت سے جو بڑے بڑے کام کیے ہیں وہ ان لوگوں تک پہنچانے کا کام کریں گے اور ان سے رابطہ کرکے اپیل کر رہے ہیں الحمداللہ ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی خدمت کا موقع دیں گے یہاں پر وقت کا خیال رکھتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ پرچار کیلئے نکل پڑے بعد میں بہت سارے ذمہ داران اس تشہیری مہم کا حصہ بنے، میڈیا کے نمائندوں کے سوال پر کہ آپ کڑی دھوپ میں گھر گھر جا رہے ہیں کیا تاثر مل رہا ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جواب دیا لوگ استقبال کر رہے ہیں اور لوگوں کے چہرے بتاتے ہیں وہ ہمیں چاہتے ہیں پسند کرتے ہیں کہ نہیں، لوگوں کی بات بتاتی ہیں ابھی تک ہم جتنی جگہوں پر گئے ہیں الحمداللہ ہمیں مثبت نتائج ملا ہے ہمیں لوگوں سے بہت آس و امید ہے ان کے تاثر سے پتا چلتا ہے کہ وہ ہمارے ہی ووٹر ہیں اور آج شام تک ہم لوگوں کے دروازے تک جائے گے جہاں تک پہنچے گے کل اسی جگہ سے آگے بڑھے گے بعد از شیخ کلیم دلاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ہمیں اطلاع نہیں دی اور کہمار باڑے میں آگئے، لیکن مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ہمارے علاقے میں کئی تعمیری کاموں کو کیا ہے نمبر ایک اسکول پورا سمینٹ کانکریٹ روڈ بن رہا ہے سردار مارکیٹ سے رکشا اسٹاپ تک، اسی علاقے میں پانی کی پائپ لائن ڈالی گئی ہے چھوٹی عید گاہ تکیہ جہاں میرا مکان ہے وہاں پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنوایا ہے ہمیں مفتی اسمٰعیل قاسمی سے کوئی شکایت نہیں ہے اور آگے بھی نہیں رہے گی اسطرح کا بیان دیے، اس موقع پر جمیل زر والا، علیم الدین ناز، کلیم دلاور، راشد ایوب، شہباز JB، نعیم دلاور، سلیم حسان پینٹر، وغیرہ کثیر تعداد میں محبانِ مجلس اتحاد المسلمین انتخابی تشہیری مہم میں موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.