مشہور خبریں

ویژن مالیگاؤں اسمبلی الیکشن کا اعلان ، جمعہ کو خیابان نشاط چوک پر آصف شیخ کا پہلا انتخابی جلسہ عام ، فرقہ پرستوں کے بلند حوصلے اور موجودہ MLA کی بزدلی، روی وار وارڈ میں غنڈہ گردی کرنے والوں کیخلاف آصف شیخ کی دھواں دھار تقریر پر شہریان کی نظر ،انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے پہلے انتخابی تشہیری جلسہ عام میں روی وار وارڈ کی عوام سے شرکت کی اپیل


مالیگاؤں / (پریس ریلیز) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی جانب سے مورخہ 25 اکتوبر بروز جمعہ کو خیابان نشاط چوک پر آصف شیخ کی قیادت میں پہلا انتخابی جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس جلسہ میں آصف شیخ سنسنی خیز انکشافات کرینگے ۔اس کے علاوہ آصف شیخ مردانگی سے اپنے انتخابی منشور ویژن مالیگاؤں کا اعلان کرینگے ۔ویژن مالیگاؤں صرف مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کیلئے انتہائی اہم ہوگا ۔جس طرح ہم نے ماضی میں مساجد و مدارس اور عید گاہوں کے وال کمپاؤنڈ، پانی کی ٹانکی، قبرستان کی تعمیر، حج ٹریننگ سینٹر کی تعمیر، اردو گھر کی تعمیر، پلاٹ اسٹیٹشن، فلائی اوور بریج کی تعمیر، کمپیوٹر و کتابوں کی تقسیم وغیرہ فلاحی کام انجام دیئے ہیں اسی طرح مالیگاؤں میں شمالی مہاراشٹر کے اضلاع پر مشتمل مالیگاؤں میں پہلا حج ہاؤس تعمیر کرنا مقصد ہوگا ۔اسی طرح شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کروانا، فرقہ پرستوں پر لگانا لگانا، اسمبلی میں آواز اٹھانا، تعمیر و ترقی کرنا ہمارا مقصد ہوگا۔آصف شیخ نے پریس ریلیز میں کہا کہ قلعہ، رسو پورہ، غالب نگر، موتی پورہ، قلعہ جھونپڑ پٹی ،اسلام آباد سمیت روی وار وارڈ کی عوام کو فدائین اور جاں نثار کے نام سے گمراہ کرنے والوں نے اس علاقے کی عوام کو کتنی سہولیات فراہم کی؟ کتنے اسٹڈی سینٹر بنوائے، کتنی لائبریری بنوایا؟ کتنے مدارس و مساجد میں بنیادی سہولیات فراہم کروائی؟ اس علاقے کے کتنے بچوں کو سرکاری نوکری پر لگوایا؟ کتنے بچوں کو کارپوریشن میں انجینئر ،کنٹریکٹر ٹھیکیدار بنوایا؟ ان علاقوں میں کتنے گارڈن بنوائے؟ کتنی سڑکیں بنوائی؟ اس کے برعکس اس علاقے کی عوام پر ظلم و ستم ہوتا رہا اور ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل اپنی کرسی بچانے کیلئے ایک خاندان سے سودا کرتے رہے ۔غریبوں اور امیروں پر ظلم ہوتا گیا،روی وار وارڈ میں غنڈہ گردی کون کررہا ہے ۔زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا جارہا ہے، کارخانہ داروں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔گندی گندی گالیاں جارہی ہیں، کاروباری لوگوں کے روپے ہڑپ لئے جارہے ہیں ۔
اپنے مفاد کیلئے کون کتنے کروڑ روپے کی ڈیل کررہا ہے اور آنے والے اسمبلی و کارپوریشن چناؤ میں کتنے کروڑ روپے کی سانٹھ گانٹھ ہورہی ہیں؟جھوٹ، مکاری اور دھوکہ بازی کے اس مفاد پرست ٹولہ کیخلاف ان سب عنوانات پر آصف شیخ رشید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کرینگے ۔اس جلسہ عام میں موجودہ ایم ایل اے کی بزدلی اور فرقہ پرستوں کی بڑھتی ہوئی دھینگا مستی کا راز بھی فاش کیا جائے گا اور مجلس اتحاد المسلمین سے لڑنے کی مجبوری اور کانگریس سے لڑنے کے رابطے کا راز بھی کھولا جائے گا ۔کمیشن خوری ٹھیکداری، پارٹنر شپ پر بھی آصف شیخ سنسنی خیز انکشافات کرینگے ۔نتیش رانے و گری راج مہاراج ،بارہ نومبر، لاک ڈاؤن جیسے اہم موڑ اور امتحان کی گھڑی میں مالیگاؤں کو لاوارث چھوڑ بھاگنے والے ایم ایل اے کی پول بھی کھولی جائے گی ۔اس جلسہ عام میں آصف شیخ رشید کے علاوہ دیگر اہم مقررین بھی اپنے خیالات کا اظہار کرینگے اور مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا میں آنے والوں کا استقبال بھی کیا جائے گا ۔اس طرح کی پریس ریلیز انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے صدر خطیب نوید نے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.