مشہور خبریں

رونق آباد علاقے دوبارہ پاور ٹرانسفارمر نصب ، آصف شیخ کی رہنمائی میں ریاض کچی کی بہترین کارکردگی ،عضباء سوسائٹی و نوجوانان رونق آباد کی جانب سے ریاض کچی کا استقبال


مالیگاؤں / گزشتہ روز رونق آباد گارڈن میں نصب ٹرانسفارمر اچانک دھماکے کے ساتھ خراب ہو گیا تھا ، جس کے بعد علاقے میں پاور سپلائی بند ہوگئی ، اطلاع ملتے ہی علاقے کے سوشل ورکر ریاض کچی نے فوری طور پر حاضری لگاتے ہوئے آصف شیخ کی رہنمائی میں 2 گھنٹے میں نیا ٹرانسفارمر کا نظم کرتے ہوئے گارڈن میں نصب کر علاقے کی عوام کو اندھیرے سے راحت دلائی ، مگر کچھ ہی گھنٹے میں دوبارہ ٹرانسفارمر تکنیکی خراب کے سبب دوبارہ دھماکے کے ساتھ خراب ہو گیا ، بدقسمتی سے دوسرا ٹرانسفارمر سلک موجود نہ ہونے کی وجہ سے فوری انتظام میں دشواری پیش آئے ، جس پر آصف شیخ کی مداخلت کے بعد محکمہ بجلی نے زیادہ پاور والے دو ٹرانسفارمر کا نظم کرتے ہوئے سنیچر کی دیر رات تک سوشل ورکر ریاض کچی کی نگرانی میں نصب کرتے ہوئے دوبارہ علاقے کے ساکنین کو پریشان کردینے والے اندھیرے سے راحت پہونچائی گئی ، اس دوران علاقے میں جھوٹ پھیلانی کی گرز سے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی آڈیو ریکارڈن اچھے انداز میں تیار کر کے وائرل کی گئی ، مگر جیسے ہی یہ ریکارڈنگ وائرل ہوئی اسی وقت علاقے کی غیور خواتین اور مردو نے گارڈن میں جمع ہوکر یو ٹیوب چینلوں کو طلب کر اپنا اپنی نارضگی ظاہر کرتے ہوئے مفتی اسماعیل قاسمی کے ریکارڈنگ کو جھوٹ اور بناوٹی قرار دیا ، موقع پر موجود کچھ افراد نے کہاں کہ ایک ایم ایل اے  کو اتنا بھی سینس نہیں کے وہ وہ کیا بول رہے ہیں ، اور کس کے کہنے پر پوپٹ کی طرح جھوٹ بول جائے ، خیر عوام نے گارڈن میں آکر اس بات کا اقرار کیا کے ریاض کچی عوامی کاموں میں ہمیشہ بے لوث خدمات پیش کرنے والا آدمی ہے ، اور دونوں بار ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد سے نیا لگائے جانے تک یہ مسلسل گارڈن میں ہی ڈٹے تھے ۔ علاقے کی عوام نے آصف شیخ رشید و ریاض کچی کی بروقت نمائندگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا وہیں علاقے کی معروف سماجی تنظیم عضباء سوسائٹی و نوجوانان رونق آباد کی جانب سے ریاض کچی کا استقبال کیا گیا  ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.