مالیگاؤں / سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکرم دیشمان ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی کی رہنمائی اور سٹی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تیگبیر سنگھ سندھو کی ہدایت پر کل مورخہ 28/10/2024 کو 11 بجے سے۔ 29/10/2024 کو علی الصبح کے درمیان آنے والے قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں، پوار واڑی پولیس نے ریکارڈ پر مجرمانہ چیکنگ آپریشن کیا۔ اس دوران پوارواڑی پی آئے سدھیر پاٹل کو موصول ہوئی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ملزم اکرم خان ظفر خان ساکن ماسٹر نگر مالیگاؤں بسم اللہ چوک، پاور ہاؤس روڈ، قریب 60 فٹ روڈ، مالیگاؤں پر کسی جرم کے ارتکاب کی نیت سے دیسی ساختہ کی پستول لے کر جا رہا ہے، خبر ملتے ہی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے اس کے خلاف چھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد سنتوش سانگلے، راکیش اوبالے، نیلیش نکم، امیش کھیرنار، ونود چوہان، نوناتھ شیلار، سچن راٹھوڑ پر مشتمل ایک ٹیم نے رات کو 01:00 بجے پاور ہاؤس کے قریب 60 فٹ روڈ، بسم اللہ چوک پر چھاپہ مارا اور ملزم کو حراست میں لیکر چیک کیا۔ تب اسکی کمر سے 25,000 روپے مالیت کی ایک دیسی پستول برآمد ہوئی ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے آرم ایکٹ 3/25 کا مقدمہ درج کیا ہے ۔
دوسری کاروائی میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن ریکارڈ پر موجود ملزم عقیل احمد محمد شفیق ساکن پوار واڑی، مالیگاؤں سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ آووڑی نالہ پوار واڑی علاقہ میں گھوم رہاہے، خبر ملتے ہی ٹیم نے اسے آواڑی نالہ ماروتی مندر کے پیچھے گوڈاون کی آڑ میں سے اسے حراست میں لیا گیا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ممبئی پولیس قاعدہ قلم 142 کے تحت کارروائی کی ہے ،
تیسری کاروائی میں نورنگ کالونی برف گرنی کے پاس ملزم نوید اختر نہال احمد عرف نوید چنگیا ساکن بسم اللہ نگر پاور ہاؤس کے پاس 60 فٹی روڈ مالیگاؤں کو 27 انچ لمبی تلوار کے ساتھ حراست میں لیا ، اس معاملے میں پولیس نے اس کے خلاف آرمس ایکٹ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس طرح پوار واڑی پولیس نے 01 دیسی پستول ، 01 دھاردار تلوار، ایک تڑی پار شخص سمیت کل 03 ملزمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔
