مشہور خبریں

پچاس سے زائد سیٹوں پر I.S.L.A.M پارٹی چناؤ لڑیگی، دو روز میں امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہوگی : آصف شیخ ،بی جے پی و آر ایس ایس کی فرقہ پرست پالیسی کیخلاف اور شہریان کے تحفظ و ترقی کیلئے الیکشن لڑنے کا اظہار

مالیگاؤں : 17 دسمبر / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے ۔جہاں الیکشن ڈپارٹمنٹ محکمہ جاتی سرگرمیوں میں مصروف ہوگیا ہے وہیں سیاسی جماعتیں بھی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے عوام کے بیچ پہنچ رہی ہیں ۔وہیں شہر میں ایک نئے سیاسی اتحاد بنام مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کا قیام بھی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی اور سماجوادی پارٹی میں اتحاد کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ایسے میں امیدواروں کے ناموں کو قطیعت دینے کیلئے اسلام پارٹی نے پارلیمنٹری بورڈ تشکیل دیا ہے ۔آج ہزار کھولی گول باغ میں پارٹی کے بانی آصف شیخ کی قیادت میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ طئے پایا کہ ایک دو عوز میں وارڈ وائز امیدواروں کے ناموں کو قطیعت دیتے ہوئے پہلی فہرست دو روز میں جاری کردی جائے گی ۔اس طرح کی تفصیلات میڈیا نمائندوں کو آصف شیخ نے دیا ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں I.S.L.A.M پارٹی عوام کے بیچ جاکر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی فرقہ پرست پالیسی کے خلاف جمہوریت کے نام پر چناؤ لڑیگی اور شہریان کی حفاظت و ترقی کے مدعوں کو لیکر عوام کے بیچ جاکر ووٹ طلب کریگی ۔آصف شیخ نے کہا مالیگاؤں کو پارلیمنٹ چناؤ میں کانگریس امیدوار کو منتخب کرنے کے نام پر بی جے پی شہریان سے بدلہ لے رہی ہے ۔کبھی جنم داخلہ معاملہ تو کبھی مآب لنچنگ تو کبھی مسجد کے اسپیکر اتارنے کے نام پر تو کبھی ایس آئی آر اور دیگر معاملات میں مالیگاؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ان سے سے شہریان کو راحت و تحفظ دینے کیلئے ہمارا سیدھا ایجنڈا شہریان کی بقاء و ترقی ہوگی ۔آصف شیخ نے کہا I.S.L.A.M پارٹی پورے شہر میں 50 سے زائد سیٹوں پر چناؤ لڑیگی اور ہمیں امید ہے کہ عوام اس بار I.S.L.A.M کو منتخب کریگی کیونکہ شہر کے ایم ایل اے و ایم پی دونوں خاموش ہیں عوامی مسائل پر ایوان میں اور ایوان کے باہر کوئی نمائندگی نہیں کررہے ہیں اس لئے سب عوام دونوں کو گھر کا راستہ ضرور بتائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.