مشہور خبریں

چالیس سالہ اقتدار کا جشن منانے والے گھرانے نے گرو وار وارڈ کو کیا دیا ،شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے شہر اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے اچھا فیصلہ لینا وقت کی ضرورت : مفتی اسمٰعیل قاسمی


مالیگاؤں /  مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے تہذیب ہائی اسکول کی میٹنگ سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج اسوقت اللہ تعالیٰ کا فضل رہا مجھ سے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اتنا کام لیا ہے لاک ڈاؤن کا زمانہ چھوڑ کر، تقریباً 400 سو کروڑ روپے کا بجٹ لاۓ ہیں، جسمیں 165 کروڑ روپے سے تین فلاۓ آور بریج، انڈر گراونڈ راستے، دونوں جانب سروس روڈ بنے گا، مَیں شہر کو بتاتا چلوں مجھ سے پہلے اسوقت جو MLA تھے اور ایڈیشنل ایس پی تھے انہوں نے ملی بھگت سے کمپنی سے ساز باز کرلی تھی اور اسوقت روپیہ پیسے لے لیا گیا تھا کہ یہاں سروس روڈ فلاۓ آور بریج کی ضرورت نہیں ہے ٹھیکیدار نے فلاۓ آور بریج اور سروس روڈ نہیں بنایا، مَیں پوچھنا چاہتا ہوں سوند گاؤں سے اس روڈ کو پاس کرنے میں کتنے لوگوں نے اپنی جان گنوا دی ہیں دوسری جگہوں پر بنی مالیگاؤں میں کیوں نہیں بنی، لیکن ہر ایک کو وہی ملتا ہے جو اس نے مقدر میں لکھا ہے پیسے لینے والوں یاد رہے جتنے لوگوں کی جانیں گئی ہیں جتنے افراد معذور ہوئے ہیں، کل اللہ کے یہاں جواب دہ ہونگے، آپ مالیگاؤں کا مستقبل اور ہمارے بچوں کا مستقبل دونوں خراب کرنا چاہتے ہیں نشہ کرنے والے شخص کے پیچھے پورا گھر پریشان رہتا ہے آج نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت انکی سرپرستی میں ہورہی ہے یہ پارٹنر ہے یا نشہ والوں سے ہفتہ وصولی کرتے ہیں، ابھی ڈاکٹر خالد پرویز نے بتایا باقاعدہ پیسہ دے کر نشہ کا کاروبار جاری کرکے دیا جاتا ہے یہ چالیس سالہ جشن مناچکے ہیں چاندی کی تلوار لے لیے، انکو گرووار وارڈ نے کیا نہیں دیا ہے سوال یہ ہے کہ جو گرو وار وارڈ کو اپنی جاگیر اور گڑھ سمجھتے ہیں چالیس سال میں یہاں پر کونسا تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دیا روڈ گٹر نالے لائٹ پول وغیرہ بناے، اور اب یہ ہر جلسہ میٹنگ میں کہہ رہے ہیں ہمیں ایک موقع دیں، جیسے پہلے کوئی عہدے پر فائز نہیں ہوۓ، انھوں نے وعدہ کیا تھا شہر کو شنگھائی بنادیں گے شہر کو کھنڈر بنادیا ماں باپ بیٹا مئیر ایم ایل اے بنے شہر کو کیا دیا مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مَیں نے 145 کروڑ روپے سے پانی کی نئی پائپ لائن کیلئے نمائندگی کی کام جاری ہے تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں فلٹر پلانٹ تک آپ جاکرکے دیکھ سکتے ہیں الحمد اللہ پورے شہر میں تعمیری کام ہورہا ہے ہمارا کام جاری ہے نتیش رانے کو مالیگاؤں شیخ آصف نے لاۓ تھے عبدالمالک شیخ پر فائرنگ کی سازش کے بعد یہ بچے ہوئے ہیں تو ہوم منسٹر کی مہربانی سے
، اور ہم جب سیاست میں آۓ تو ہم نے کوشش کی ہر شہری کو سیاسی شعور بیدار ہو، اور سیاست ہماری روزی روٹی نہیں ہے مَیں نے 2014 کا الیکشن ہارا لیکن ڈپریشن کا شکار نہیں ہوا اور اپنے کام سے لگا رہا اللہ تعالیٰ نے 2019 میں جیت مقدر فرمائی، ہم نے پروگرام بنایا تھا شہر کی جتنی جھوپڑپٹیاں ہیں انکو اسی جگہ کا مالکانہ حقوق دے کر بسایا جائے اور سات بارہ کا اتارہ دے کر انکو مالک بنایا جائے اور ان شاءاللہ یہ ہوگا بدھ کے روز سے سروے شروع ہورہا ہے ہم بھی ساتھ رہے گے آپ اپنے گھر کی سائز وغیرہ معلومات فراہم کریں، مفت میں آپ کو مکان کا مالک 7/12 اتارا کے ساتھ بنایا جائے گا، 2006 کا بلاسٹ ہوا سونیا گاندھی مالیگاؤں آئی اسوقت ویلاس راؤ دیشمکھ CM ساتھ میں تھے میرے ساتھ نیاز لودھی وکیل تھے مَیں نے اسوقت کہا کہ اپنے پچھلے وقت وعدہ کیا تھا سول ہاسپٹل کا نہیں بنا اسوقت سونیا گاندھی نے ویلاس راؤ دیشمکھ سے کہا اگر آپ نے سول ہاسپٹل بنوایا ہوتا تو آج مجھے یہ بات نہیں سننی پڑتی، اور یہ کہتے ہیں سول ہاسپٹل بھی میری دین ہے یہ لوگ ایک ثبوت پیپر ورک نہیں بتاسکتے ہیں ہارون انصاری ہاسپٹل کہتے ہیں ہماری دین ہے ہمارے اسوقت کے مئیر ابراہیم سیٹھ نیشنل والا نے حکومت سے منظوری لے کر آۓ تھے سرکار بدلی یہ مئیر بنے افتتاح کیا اپنا کارنامہ بتانے لگے علی اکبر ہاسپٹل اور واڈیا دوا-خانہ کمشنر کی دین ہے اسکو بھی اپنا کام بتاتے ہیں مَیں کہتا ہوں یہ لوگ نے گرو وار وارڈ والوں کے ساتھ دھوکہ کیا اب ان کے بہکاوے میں مت آنا اور شہر کو کھنڈر بنانے سے انھیں اقتدار سے روکنا ہے آپ لوگوں سے امید ہے ماضی کی طرح اچھا فیصلہ لیں گے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.