مالیگاؤں / الحمدلله اول دنوں سے دینی مدارس کی لائن میں اپنی عظیم خدمات پیش کررہے مضافاتی علاقوں میں آباد قوم کے بچوں کو اسلامی تعلیمات کے زیور آراستہ کرنے والے مکتب مدرسه ریاض الجنه (محوی نگر) مالیگاؤں کا ایک اور هونهار طالب علم حافظ عبدالرحمن ابن حفیظ الرحمن آل انڈیا مسابقه حفظ قرآن میں شرکت کے لئے بھٹکل(کرناٹک ) کے لئے کل رات روانه ہوا ہے ،
مدارس میں تعلیم حاصل کررہے بچوں کی بہترین کارکردگی مدارس کے تعلیمی معیار اور کامیابی کو ظاہر کرتی ہے ، آج مالیگاؤں شہر میں مدرسہ ریاض الجنه سمیت سیکڑوں مدارس قوم کے بچوں کو مذھبی تعلیمات کے ساتھ زندگی کو ایمان و عمال پر لانے کے لئے خاموش خدمات پیش کررہے ہیں ،
شہر کے مدارس اور اس میں خدمات پیش کررہے قوم کے معمار معلم و معلمات انتہائی کم تنخواہ میں اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں ، شہریان خاص کر مخیر حضرات کو چاہئے کے شہر کے مدارس کو بھرپور تعاون کر انکی خدمات کو مزید وسیع کیا جائے ۔
مدرسہ ریاض الجنه کے طلبا نے اس سے قبل بھی بیرون ملک و بیرون شہر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔