مالیگاؤں / (پریس ریلیز ) ممبئی میں تقریباً ایک گھنٹے کی ملاقات رضوان بیٹری والا نے کریٹ سومیہ کو آگاہ کیا کہ مالیگاؤں میں چل رہی ریزرو زمین کو لے کر لینڈ مافیاؤں کی غنڈہ گردی مالیگاؤں کو دھاراوی بنانے کی تیاری بیٹری والا نے ڈاکٹر کریٹ کو بتایا کہ مالیگاؤں عوامی پارٹی بارہ سال سے مسلسل زمین مافیاؤں کے خلاف آواز اُٹھا رہی ہے شہر میں وہ ریزرو زمین جو اسکول، ہاسپٹل، سبزی منڈی، گارڈن کے لیے ہیں انھیں 25*12 کے ٹکڑے بنا کر بیچ رہے ہیں. 2019 میں شہر کے نامور گھرانے نے جو جگہ اسکول کے لیے ریزرو تھی زمین مافیاؤں سے مل کر 25*12 کے ٹکڑے کر کے بیچے گئے. فارمیسی کالج کے پاس سروے 2/ 98 کا معاملہ ہے اسی طرح 114A ہیرا پورا 4 ہیکٹر 55 آر زمین جو سیتی کے لیے ریزرو ہے اسے بڑی چالاکی کے ساتھ بیل گوٹیا ساٹھی کے تحت غریب عوام کو جھوٹ بول کر ٹکڑے گرا کر بیچ دیا گیا. بیچتے وقت ان عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ آپ کو اس بستی میں سڑک، گٹر، نل لائٹ لگا کر دیں گے لیکن وہ تو چھوڑو شہر کی بھولی بھالی عوام کو اس جگہ کا سرکار کو نذرانہ بھر کر بھی نہیں دیا گیا. سبھی کو خریدی خط پر بیل گوٹیا ساٹھی بول کر خریدی دی گئی ۔
جن غریبوں نے اپنے بیوی بچوں کے پیٹ کاٹ کر زمین خریدا ایسے زمین مافیاؤں نے ان ضرورت مندوں کے ساتھ دگنی دھوکہ دھڑی کی ہے. اس زمین کو لے کر مالیگاؤں ایڈیشنل کلکٹر نے سوموٹو آڈر دیا کہ یہ مہاراشٹر سرکار کی خلاف ورزی ہے آرڈر کاپی میں کلکٹر نے لکھا کہ اس جگہ کا ٪50 نظرانہ دینا ہو گا جس کی قیمت تقریباً 70 کروڑ روپے ہے اگر نظرانہ نہیں بھرا گیا تو وہ جگہ جس چیز کے لیے ریزرو ہے خالی کرا لی جائے گی. اس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہے کہ زمین مافیا نے مالیگاؤں شہر کی عوام کو لوٹا ہے اسی جگہ غیر قانونی طریقے سے 32 گنٹے پر پیٹرول پمپ بنایا گیا سروے نمبر 114A کا علاقہ ہائی فلٹ زون میں آتا ہے جسے مہانگر پالیکا کسی بھی قسم کی باندھ کام منظوری نہیں دے سکتی اسی طرح گیارہ ہزار کالونی گھر کل یوجنا کو لے کر بیٹری والا صدر جمہوریہ، پی ایم، مہاراشٹر کے راج پال، سی ایم، ای ڈی سمیت تمام لیڈران کو اس کی شکایتیں بار بار کر رہے ہیں. گھر کل میں دو سو کروڑ سے زیادہ کی بدعنوانی ہے یہ سب سن کر ڈاکٹر کریٹ نے فوراً ناسک کلکٹر اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو فون لگا کر سخت الفاظ میں کہا کہ بیٹری والا اتنے سالوں سے آپ کو بار بار لکھی میں اطلاع دے رہا ہے آپ نے بھارت سرکار اور مہاراشٹر سرکار کی آ آنکھوں میں دھول جھونکا ہے آج سے پندرہ دنوں میں آپ لوگوں نے صحیح سمت میں کام نہیں کیا تو ہمیں ای ڈی، سی بی آئی کی انکوائری بٹھانا پڑے گی ساتھ ہی ساتھ جگہ پر بیٹری والے کو اپنا کورنگ لیٹر کلکٹر اور کمشنر کے نام دیا.