مشہور خبریں

میں ایم ایل اے محمد اسمٰعیل عبدالخالق سے سوال کرتا رہوں گا کہ لینڈ جہاد ، لَو جہاد ، فرقہ پرستی ، حضورکی شان میں گستاخی ، نارائن رانے کی آمد ، ۱۲؍ نومبر ، گڑھ یاترا پر دھینگا مستی جیسے عنوانات پر مالیگاوں پر ظلم وستم ہوتا رہا اور آپ اسمبلی میں کیوں خاموش رہے.....؟ ،اتوار کو ڈائمنڈ لانس آگرہ روڈ پرجھنڈا ، ڈنڈا اور نعرہ کے ساتھ ماسٹر اسٹروک کا اعلان کیا جائے گا : آصف شیخ


مالیگاؤں /  مالیگاوں کی عوام نے انہیں بطور ایم ایل اے نمائندہ بنا کر بھیجا ہے اور میں مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی دامت برکاتہم سے نہیں بلکہ رکن اسمبلی محمد اسمٰعیل عبدالخالق سے پورے پانچ سال کا حساب مانگتا رہوں گا ، اُن سے سوالات کرتا رہوں گا کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور شندے گروپ کے کروڑوں روپے لے کر ایم ایل سی اور راجیہ سبھا چناو میں کیوں ووٹ دیا ؟ کیوں چند کروڑ روپے کے کمیشن کے لئے مالیگاوں کی ترقی دادا بھسے کے علاقے میں دے دی ؟ کیوں مالیگاوں کے سرکاری دفاتر آوٹر میں منتقل کردی گئی ؟ میں محمد اسمٰعیل عبدالخالق سے یہ بھی سوال کرتا رہوں گا کہ لینڈ جہاد ، لَو جہاد ، فرقہ پرستی ، حضور ﷺ کی شان میں گستاخی ، نارائن رانے کی آمد ، ۱۲؍ نومبر ، گڑھ کی یاترا پر دھینگا مستی جیسے عنوانات پر مالیگاوں پر ظلم وستم ہوتا رہا اور آپ اسمبلی میں کیوں خاموش رہے ؟ اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے جمعرات کو ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ ورکروں کی ہنگامی میٹنگ سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوالات جتنے میرے ہیں اُتنے مالیگاوں کی عوام کے بھی ہیں اور عوام حساب کتاب کے ساتھ جواب چاہتی ہے ۔ آصف شیخ نے کہا کہ مذہب ، جذبات کے نام پر مسلمانوں کی ووٹ حاصل کر لی گئی اور بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کو عوام نے صدر جمعیت ، رکن شوریٰ ، خطیب و امام سمجھ کر ووٹ دیا ، لیکن مفتی اسمٰعیل نے اپنے عہدے اور منصب کا پاس و لحاظ نہیں کیا بلکہ جھوٹ ، الزام تراشی ، کمیشن خوری ، رشوت خوری میں مبتلاہوکر اپنی نمائندگی کو ناکامی میں ڈھکیل دیا اور جب میں ان سے سوال کرتا ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ وہ امام ہیں ، خطیب ہیں ، جمعیت کے صدر ہیں ، رکن شوریٰ ہیں ، ایک عالم ہیں ، انہیں کچھ مت کہو ، لیکن میں عوام کو بتادوں کہ میں مفتی اسمٰعیل کو خالص بطور ایم ایل اے محمد اسمٰعیل عبدالخالق کی پانچ سالہ کارکردگی کے تعلق سے سوال و جواب کرتا رہوں گا اور انہیں جواب دینا ہی ہوگا ۔ آصف شیخ نے کہا کہ اتوار 20 ؍ اکتوبر کو رات آٹھ بجے ڈائمنڈ لانس آگرہ روڈ پرجھنڈا ، ڈنڈا اور نعرہ کے ساتھ ماسٹر اسٹروک کا اعلان کیا جائے گا ۔ عوام ہزاروں کی تعداد میں اس میٹنگ میں شرکت کریں ۔اس طرح کی اپیل کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.