مشہور خبریں

گاندھی نگر سے پہلی انتخابی تشہیری میٹنگ سے آصف شیخ کی گھن گرج ، نہ ہم دادا گیری کرینگے اور نہ کسی کو کرنے دینگے ،موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل نے شہر کو بزدل بنا دیا ہے


مالیگاؤں / اسمبلی چناؤ میں شہریان مالیگاؤں شہر سے ایک ہمت والا نمائندہ منتخب کریں بزدل اور ڈرپوک نمائندے کو ووٹ نہ دیں کیونکہ عوام نے جنہیں ایم ایل اے بنا کر بھیجا تھا وہ بزدل نکلا، فرقہ پرستوں کا آلہ کار بن بیٹھا ۔مالیگاؤں کو لینڈ جہاد، لو جہاد اور قلعہ جھونپڑ پٹی کو اکھاڑ پھینکنے کی دھمکی دینے والے فرقہ پرست ایم ایل اے نتیش رانے کے خلاف اسمبلی میں خاموش رہے ۔موجودہ ایم ایل اے نے پانچ سال صرف فرقہ پرستوں کی جی حضوری کی ۔مالیگاؤں سینٹرل کی سرکاری آفسوں اور مالیگاؤں سینٹرل کے تعمیراتی کاموں کو دادا بھسے کے کہنے پر اؤٹر میں چند کروڑ روپے کمیشن کیلئے فروخت کردیا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے آج گاندھی نگر میں منعقدہ پہلی انتخابی تشہیری میٹنگ سے کیا ۔موصوف نے گرو وار وارڈ سے اپنی تشہیری مہم کا آغاز کیا ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کچھ لوگ گرو وار وارڈ کی عوام کی ووٹوں کے سوداگر ہیں ۔انہوں نے گزشتہ اسمبلی چناؤ میں بھی گرو وار وارڈ کی ووٹوں کا سودا مفتی اسمٰعیل سے کیا اور کروڑوں روپے اپنی جیب میں بھر لیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ جن لوگوں نے آپکی ووٹ کا سودا مفتی اسمٰعیل سے کیا تھا اسی مفتی اسمٰعیل نے پورے شہر کی ووٹوں کا سودا فرقہ پرستوں سے کرلیا ۔شیو سینا و بی جے پی کو راجیہ سبھا اور ایم ایل سی چناؤ میں نوٹوں کے بدلے ووٹ دی ۔آصف شیخ نے کہا کہ اب پھر یہ لوگ آئیں گے اور روئیں گے ووٹ مانگیں گے ۔کیونکہ انہوں نے ایک بار پھر موجودہ ایم ایل اے سے دو کروڑ روپے کی ڈیل کرلی ہے ۔الیکشن سے قبل آپکی ووٹوں کا سودا ہوگیا ہے اور پچاس لاکھ روپے ٹوکن بھی لیا ہے ۔اس لئے ایسے دھوکہ باز اور سوداگروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کو کبھی گرو وار وارڈ کی عوام کی یاد نہیں آئی ۔عوام کے سکھ دکھ میں شریک نہیں ہوئے۔آصف شیخ نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے نے شہر کو بزدل بنانے دیا ۔اسمبلی میں بھی خاموش رہے ۔لیکن میں مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ پانچ سالوں سے عوام کے بیچ میں ہوں، عوام کے کام کررہا ہوں، روڈ گٹر ،شادی ہال ،گارڈن، سولار سسٹم کی تنصیب کررہا ہوں ۔یہ سب کام ایم ایل اے نہ رہتے ہوئے ہم نے کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ۔اور آگے بھی ساتھ لیکر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ کچھ لوگ درس قرآن میں سیاسی باتیں کرینگے ۔عوام بالخصوص خواتین اسلام درس قرآن میں آئیں، سنیں اور عمل کریں لیکن یہاں اگر کوئی سیاسی بات کرتا ہے تو اسے روکیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج ہم شیخ رشید صاحب کی طرح عوامی خدمت کررہے ہیں۔ہم سے کہیں غلطی ہوئی تو ہم معذرت خواہ ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ 20 نومبر کے اسمبلی چناؤ میں مجھکو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.