مشہور خبریں

مفتی اسماعیل قاسمی کی ہدایت پر زیتون پورہ اکبری کرانہ والی گلی مسجد زیتون محمد صادق کے پاس سلیپ کی تعمیر


مالیگاؤں / گذشتہ کئی ماہ سے زیتون پورہ اکبری کرانہ والی گلی مسجد زیتون محمد صادق کے پاس کا گٹر کا سلیپ ٹوٹا ہوا تھا نمازی حضرات اہلیان محلہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے سلیپ کی تعمیر کو لیکر مسجد کے ذمہ داران نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب تقاضا کیا جس کے بعد فوری طور پر تعمیری کاموں کے نگراں حسین انصاری و وارڈ نمبر14 کے سوشل ورکر جمال ناصر کو ہدایت دی کہ جلد از جلد مسجد کے پاس سلیپ کی تعمیر کروائی جائے جس کی کوشش گذشتہ کئی دنوں سے کارپوریشن پربھاگ انجینئر آفیسران سے جاری تھی , 

آج الحمداللہ ماجد حاجی صاحب حافظ عبداللہ، شفیق بھائی ٹکیہ والے، اقبال چاچا اکبری کرانہ والے، حافظ ساجد، جمال ناصر، محمد عمران باسط پپو، حسان اختر، فرحان اختر، کی موجودگی میں سلیپ کی تعمیر مکمل کی گئی جس پر مسجد زیتون محمد صادق کے ذمہ داران نے خصوصی طور پر مجلس اتحادالمسلمین رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب و دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.