مالیگاؤں / سماج وادی پارٹی کی انتخابی مہم کا جلسہ عام آزاد نگر جیلانی چوک پر منعقد ہوا۔اِس جلسہ عام میں سماج وادی پارٹی و انڈیا الائنس کی نامزد امیدوار شانِ ہند نے کہا کہ آزاد نگر کو بسانے میں ساتھی نہال صاحب اور اُن کے ساتھیوں نے بڑا کردار ادا کیا نا صرف بسایا بلکہ یہاں کے رہائشیوں کو اُن کے مکانات کا مالک بنایا ساتھ ہی ساتھ روزگار سے بھی وابستہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 1999 کے بعد سے آزاد نگر میں کوئی گھر نہیں بسایا گیا کوئی حلال کاروبار نہیں دیا گیا۔موصوفہ نے کہا کہ برادری کی بات کرنے والوں نے برادری کیلئے کچھ نہیں کیا۔شانِ ہند نے 12 نومبر کے متاثر سرفراز منیار کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز منیار اکیلا لڑکا تھا اُس کو رِہا کرانے میں اقتدار پر قابض لوگوں نے کوئی مدد نہیں کی۔موصوفہ نے پُرجوش تنقیدی خطاب میں کہا کہ برادری اور ذات پات کی بات کرنے والے بزدل لوگ لیڈرشپ ختم کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد نگر کی لیڈرشپ ختم کر کے دوسرے علاقوں سے آکر یہاں غنڈہ گردی کی جا رہی ہے اور حلال کاروبار کو بھی ختم کر کے منشیات کے حرام کاروبار کو اِن لیڈران نے فروغ دیا ہے۔سائیکل نشان پر امیدواری کر رہی شانِ ہند نے عوام کے جمِ غفیر سے تقریر میں کہا کہ آج کیمپ علاقے میں ہونے والے انڈیا الائنس کے اجلاس میں پورے شہر سے صرف مجھے مدعو کیا گیا۔انڈیا گٹھ بندھن کے اجلاس میں جا کر میں نے فرقہ پرست دادا بھسے کے خلاف اپنی بات رکھی۔انہوں نے کہا کہ شانِ ہند ہی واحد لیڈر ہیں جو فرقہ پرستوں کے خلاف اُن کے علاقے میں جا کر تقریر کرتی ہیں دوسرے کسی لیڈر میں اتنا دم ہے۔شانِ ہند نے کہا کہ اجیت پوار،ایکناتھ شندے اور دیویندر فرنویس کے بھاجپ گٹھ بندھن نے پورے مہاراشٹر کی 287 سیٹ اپنے امیدوار دیے ہیں لیکن مالیگاؤں سینٹرل میں اِس لیے اپنا امیدوار نہیں دیا کہ آصف شیخ رشید اجیت پوار کے امیدوار ہیں اور بھاجپ کے دلال ہیں۔موصوفہ نے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن میں شوبھا تائی کو ہم نے جیت دلا کر پارلیمنٹ بھیجا ہے۔اور اسمبلی الیکشن میں آصف شیخ بھاجپ کی دلالی کر رہے ہیں۔اِس جلسہ عام میں سماج وادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے تقریر میں کہا کہ گرووار وارڈ میں نوجوانوں کی ایک بڑی ٹیم ہے جو نہالی سوچ رکھتے ہیں جب نوجوانوں اور بزرگوں میں جوش آئے تو سمجھ جائیے تبدیلی آنے والی ہے۔نیتا جی نے کہا کہ آزاد نگر و گرووار وارڈ ہی نہیں بلکہ پوار شہر اب تبدیلی چاہتا ہے۔موصوف نے کہا کہ ہمارے مخالفین یونس عیسی خانوادہ اور آصف شیخ گرووار وارڈ کو جو اپنا گڑھ کہتے ہیں انہوں نے گرووار وارڈ کو کچھ نہیں دیا بلکہ یہاں غنڈہ گردی اور نشہ فروشی عروج پر ہے۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ پورے شہر میں پولیس ڈپارٹمنٹ نے گرووار وارڈ کو چھاؤنی بنا کر رکھا ہے۔کیا گرووار وارڈ میں غنڈے رہتے ہیں؟ کیا گرووار وارڈ میں نشہ بِکتا ہے؟ مستقیم ڈگنیٹی نے تنقیدی خطاب میں کہا کہ دونوں مخالف امیدوار ایکدوسرے کو بولتے ہیں کہ ہم تمہارا یہ کر دینگے ہم تمہارا وہ کر دینگے یہ دونوں ایکدوسرے کا کچھ نہیں کر سکتے بلکہ آپ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ عوام کو آپس میں لڑا کر پولیس کارروائی کی جائے۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسماعیل سیاست میں ناکام ہو چکے ہیں۔وہ عالم اچھے ہو سکتے ہیں لیکن سیاست میں زیرو ثابت ہوئے ہیں۔موصوف نے کہا کہ اسلام آباد کے سپاہیوں نے 5 سال مولانا کو گالی دی اور اب کیا وجہ ہیکہ مولانا کی حمایت میں ہیں۔نیتا جی نے کہا کہ رضوان خان سر کو جب جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہم نے وہ طوفان مچایا تھا کہ خلیل دادا جیسے آدمی کو جیل کی ہوا کھانا پڑا تھا۔
موصوف نے کہا کہ مالک میئر پر تین گولیاں چلانے والا مجرم عبوری ضمانت پر رہا ہوگیا ایسی کیا مجبوری اور اندرونی لین دین کا معاملہ ہے جس کے سبب وہ مجرم شہر میں کھلے عام گھوم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ احسان شیخ کھلی غنڈہ گردی اور نشہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اِس شہر میں سب سے زیادہ کھلی غنڈہ گردی،نشے کا استعمال کرتا ہے اور نشہ کا سب سے بڑے پیمانے پر کاروبار کرتا ہے وہ شیخ آصف کا بھائی شیخ احسان ہے۔مستقیم ڈگنیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ نشیڑیوں اور غنڈہ گردی کرنے والوں کو سبق سکھانے کیلیے شہر میں تبدیلی کیلئے شانِ ہند کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ابتدا میں اِس جلسہ عام سے ابتدا میں صوفی نورالعین صابری،رضوان خان،اطہر حسین اشرفی،امتیاز قدیری صاحب،عبدالسلام صاحب،عارف نوری،الطاف کرانہ والا اور سید انس مسالہ والا وغیرہ نے تقاریر کی۔نظامت رئیس ستارہ کے ذمہ رہی۔مختلف شخصیات اور تنظیموں اور گروپس نے شانِ ہند کو حمایت دے کر کامیاب کرنے کا تیقن دیا۔جلسہ عام میں سماج وادی ذمہ داران اپنے احباب کے تشریف لائے۔سماج وادی پارٹی نے صدر جلسہ سمیت تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شان ہند کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے۔