مشہور خبریں

سماجوادی پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش ،ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے ہمیں سیکولرازم اور سماج واد دیا ہے ،سرکار میں بیٹھی پارٹیاں بابا صاحب کا نام اور فوٹو کا استعمال تو کرتی ہے مگر دستور پر عمل نہیں کرتی : مستقیم ڈگنٹی


مالیگاؤں / سویدھان کے رچیتا ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جیتی کے موقع پر مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر پہنچے۔ انہوں نے مجسمے کو پھول ہار کرنے کے بعد میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اِس ملک کو سیکولرازم اور سماج واد دستور میں دینے والے ڈاکٹر امبیڈکر صاحب ہے، دلت سماج کے خلاف برہمنوں نے نفرت ہزاروں سال پھیلائے اور ظلم کرتے رہے. مظلوم سماج کو انصاف دلانے کا کام بابا صاحب نے کیا ساتھ ہی ملک کو سیکولرازم، دستور دیا اور دستور میں ہر مذہب ہو سماج کو برابری کا درجہ دیتے ہوئے ہر سماج ہر مذہب کے لوگ اپنے مذہب کی پاسداری کرتے ہوئے آزادی سے رہ سکتے ہیں. مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے بیان میں ریاستی اور مرکزی سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2014 کے بعد سے سرکار میں بیٹھی ہوئی پارٹیاں مسلمانوں کے خلاف الگ الگ طریقے سے نفرت پھیلانے کا کام کچھ لوگ کررہے ہیں. آزادی سے پہلے جس طرح برہمن لوگ دلت سماج پر ظلم کیا کرتے تھے اُسی طرز پر آج کی موجودہ سرکار میں کچھ لوگ مسلمانوں کے خلاف ظلم و نفرت بھیلانے کا کام کررہے ہیں. لیکن ہمیں اُمید ہے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے ہوئے دستور پر جس نے سب کو مساوات کا درجہ دیا سیکولرازم سماج واد دیا- بابا صاحب کے دستور میں ہمیں اُمید کی کرن ہیکہ ملک میں مساوات، سیکولرازم، سماج واد پہلے کی طرح ہوگا، موجودہ ریاستی و مرکزی سرکار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا نام تو لیتی ہے، فوٹو کا بھی موقع موقع سے استعمال کرتی ہے مگر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نظریہ پر عمل نہیں کرتی اور نا دستور پر عمل کرتی ہے. 

ملک میں اتحاد قائم رہے، بھائی چارگی قائم رہے، دستور نے جو حقوق دیئے ہیں ہر مذہب ہر سماج کی برابری کے حقوق قائم رہے، اس اُمید کے ساتھ ملک کی ترقی کے لئے ہم کوشش کرتے رہے گے. 

اس موقع پر اطہر حسین اشرفی، سہیل عبدالکریم، عمران باقی، عبدالرحمٰن انصاری، محمد وائرمین، شہزاد ماسٹر، ابواللیث انصاری، فیضان رجو، نفیس اعظمی، طارق مچھلی والا، وسیم شیخ، آمین مقادم، اوصاف انصاری، عمران جھوپے اور دیگر ذمہ داران موجود تھے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.