ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق متاثرہ خاتون کی پہچان ملزم آئی پی ایس افسر سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہوئی تھی ۔ دونوں کے درمیان بات چیت بڑھی اور فون نمبرز کا تبادلہ ہوا ۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران ملزم افسر نے ناگپور سمیت کئی مقامات پر متاثرہ لڑکی کی عصمت دری کی۔
مہاراشٹر کے نندربار ضلع میں تعینات آئی پی ایس افسر دگڈ کے خلاف ناگپور کے امام واڑہ پولیس اسٹیشن میں عصمت دری اور درج فہرست ذات و قبائل (مظالم کی روک تھام) ایٹرو سٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ۔ الزام ہے کہ اس نے خاتون ڈاکٹر کو شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں شادی سے انکار کر دیا ۔ تادم تحریر اس معاملے میں امام واڑہ پولیس تفتیش کررہی ہے ۔