مشہور خبریں

انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی پارٹی کے یوتھ ونگ ترجمان عہدہ کیلئے نعیم قاضی منتخب

مالیگاؤں : گزشتہ روز انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی یوتھ باڈی کی تشکیل کرتے ہوئے شیخ رشید بھون پر عہدوں کی تقسیم سابق ایم ایل اے آصف شیخ کی سرپرستی میں قومی صدر نوید خطیب احمد کے ہاتھوں عمل میں آئی  ۔اس موقع پر یوتھ باڈی کے صدر ،کارگزار صدور اور نائب صدور کے علاوہ سیکرٹری و ترجمان عہدہ کیلئے پندرہ نوجوانوں کی تقرری کا مکتوب بھی تقسیم کیا گیا ۔ جس کی تفصیلات سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے دی ۔

یوتھ ونگ کے ترجمان عہدہ کیلئے نعیم اختر دادا میاں عرف نعیم قاضی کو موقع دیا گیا ہے ۔ امید ہے یہ تمام نوجوان پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے شہر بھر میں نوجوانوں کو پارٹی سے مربوط کرینگے اور شیخ رشید و آصف شیخ کی طرح اپنی سیاسی و سماجی خدمات کا دائرہ وسیع کرینگے ۔اس موقع پر I.S.L.A.M پارٹی کے درجنوں عہدیداران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.