مشہور خبریں

ڈاکٹروں کی تنظیم UMGA کی مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں میونسپل کمشنر سے مؤثر ملاقات ، BUMS ڈاکٹروں کے مسائل بھرپور انداز میں پیش


مالیگاؤں / سماجوادی پارٹی کے متحرک اور نوجوان لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ڈاکٹروں کی تنظیم UMGA کا ایک وفد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سے ملاقات کے لیے پہنچا۔ اس اہم ملاقات میں مستقیم ڈگنیٹی نے بذاتِ خود BUMS ڈاکٹروں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اُٹھایا اور ان کے حل پر زور دیا۔

مستقیم ڈگنیٹی نے واضح طور پر مطالبہ کیا کہ یونانی ڈاکٹروں کو درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ میونسپل ہیلتھ آفیسر، کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ منعقد کی جائے، تاکہ مسائل کا مستقل اور سنجیدہ حل نکالا جا سکے۔

یہ ملاقات مکمل طور پر مستقیم ڈگنیٹی کی قائدانہ بصیرت اور نمائندگی کا نتیجہ تھی، جنہوں نے نہ صرف ڈاکٹروں کی آواز حکام تک پہنچائی، بلکہ اُن کے اعتماد کے ساتھ مطالبات بھی پیش کیے۔

اس موقع پر UMGA کے ذمے داران کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر ریحان رحیمی، اور خواتین ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جو مستقیم ڈگنیٹی کی اس کوشش میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.