مشہور خبریں

دو سال قبل پولیس میں بھرتی ہونے والے 24 سالہ پولیس اہلکار نے اپنے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

میرا بھائیندر/ بھائیندر میں ایک پولیس کانسٹیبل کی اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرنے کا ایک چونکا دینے والا واقعہ جمعرات کو سامنے آیا۔ 24 سالہ پولیس اہلکار کا نام رتیک چوہان ہے۔ ریتک کی خودکشی کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ ریتک اپنی ماں کے ساتھ بیکری اسٹریٹ، بھائیندر ویسٹ میں رہ رہے رہا تھا ۔ اس نے 2023 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ بھیندر پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا ۔

بدھ کو ریتک کی ماں کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی۔ اس وقت وہ رات کو گھر میں اکیلا تھا۔ اس دوران خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ یہ سارا واقعہ جمعرات کی صبح سامنے آیا۔ یہ سارا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے ریتک کو گھر سے باہر آتے نہیں دیکھا تب گھر میں جھانکے کے بعد انکشاف ہوا ۔ ریتک نے ایسا انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ اسکا خلاصہ نہیں ہوسکا ، بھئیندر پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.