مشہور خبریں

ووٹ چوری پر سنسنی خیز پریس کانفرنس : کانفرنس کے بعد ووٹ چوری ،مودی سرکار کی تانا شاہی اور جمہوریت کے دن دھاڑے قتل عام کیخلاف قوالی کا عظیم الشان مظاہرہ ، پارٹی ورکروں اور عوام سے شرکت کی اپیل

مالیگاؤں /  ووٹ چوری پر سنسنی خیز پریس کانفرنس کا اعلان کرنے کے بعد آج آصف شیخ نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ہوٹل مراٹھا دربار میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد اسی مقام سے پرانے آفس تک ایک پیدل مورچہ نکالا جائے گا جس میں ووٹ چوری ،مودی سرکار کی تانا شاہی اور جمہوریت کے دن دھاڑے قتل عام کیخلاف قوالی کا عظیم الشان مظاہرہ پیش کیا جائے گا،  یہ احتجاجی مورچہ منفرد انداز میں نکالا جائے گا جس میں شہر کے معروف قوال حضرات انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کی جانب سے آصف شیخ کی ایما پر قوالی پیش کرینگے ۔

اس قوالی میں فرقہ پرستی ،مہنگائی، بیروزگاری اور سب سے بڑھ کر ووٹ چوری اور سینہ زوری پر الفاظ کو قوالی کے رنگ میں پیش کرینگے ۔اس موقع پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے تمام عہدیداروں ورکروں اور شہریان مالیگاؤں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش پارٹی کے صدر نوید خطیب احمد نے کی ہے ۔یاد رہے یہ قوالی کا احتجاجی مورچہ پریس کانفرنس کے بعد نکالا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.