مشہور خبریں

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف کا عالمی اقدام ، رحمتوں کے اس عالمی سمندر کا حصہ بنیں ، نبی پاک پر درود و سلام بھیجنا ایک افضل ترین عبادت ہے جس سے اللہ کی رحمت، نبی کی شفاعت، دل کی صفائی اور دنیا و آخرت میں کامیابی ہے


أعوذ بالله من الشيطان الرجيم
 بسم اللہ الرحمن الرحیم

https://www.universalzikr.com/

شروع کرتا ہوں  اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

 "بے شک اللہ اور فرشتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجو۔"

 ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر دنیا بھر سے درود بھیجنے میں امت محمدیہ کا ساتھ دیں اور رحمتوں کے اس عالمی سمندر کا حصہ بنیں ۔

 شراکت کی پیشرفت : 

 اپنا ورد اس ویب سائٹ پر جاکر ریکارڈ کریں ۔

https://www.universalzikr.com/

 براہ کرم صرف حقیقی شمار جمع کروائیں۔  آپ کی مخلصانہ شراکت اس مہم میں بہت اہمیت رکھتی ہے ۔


نبی پاک ﷺ پر درود و سلام بھیجنا ایک افضل ترین عبادت ہے جس سے اللہ کی رحمت، نبی کریم ﷺ کی شفاعت، دل کی صفائی اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے. درود پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے، علماء کرام اور بزرگوں نے مختلف تعداد اور اوقات میں اس کی کثرت کرنے کی تلقین کی ہے،

 اس مہم کا مقصد مسلمانوں میں درودِ پاک کی محبت کو بڑھانا اور اس کے وسیع فوائد کو اجاگر کرنا ہے. 
درود شریف بھیجنے کی مہم کے مقاصد
ایمان میں پختگی:
درود شریف پڑھنے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے اور دل میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت بڑھتی ہے. 

روحانی سکون:

درود پاک قلب و روح کو سکون و راحت بخشتا ہے اور شیطانی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے. 

اللہ کی رحمت:
درود بھیجنے سے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے اور گناہوں کی بخشش ہوتی ہے. 

نبی کریم ﷺ کی شفاعت:
کثرت سے درود پڑھنے والے کو قیامت کے دن نبی کریم ﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی. 

درود شریف کے دنیاوی فوائد :

بیماریوں سے شفا، مال و دولت میں برکت، اور دنیاوی پریشانیوں سے نجات حاصل ہوتی ہے.

آخرت کے فوائد:
قبر میں نورانیت اور قیامت کے دن سرخروئی، اور نبی کریم ﷺ کی قربت شامل ہے .

اجتماعی طور پر عمل :

اپنے دوستوں، خاندان اور معاشرے کے دیگر افراد کو درود شریف کی لنک روانہ کریں اور انہیں اس مہم کا حصہ بنائیں۔

آگاہی فراہم کرنا:
درود شریف کے فضائل اور فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ ان میں درود پڑھنے کا شوق پیدا ہو۔

مثال قائم کرنا:
خود روزانہ درود شریف کی پابندی کریں اور اس عمل میں اپنا بہترین نمونہ پیش کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.